Dawaai Blog

The benefits of walnuts are endless

Benefits of walnuts

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات کی اپنی خاصیت، اہمیت اور افادیت ہے۔ کچھ ڈرائی فروٹ ایسے ہیں جو جلد کی دیکھ بھال، صحت، بالوں کی افزائش اور مضبوطی کے حوالے سے نہ صرف اہم ہیں بلکہ اور بہت سی بیماریوں میں بھی مفیدمانے جاتے ہیں۔

تروتازہ پھلوں کا جوس اور رس دار پھل صحت اور جلد کے لیے قوت بخش ہوتے ہیں،اس کے مقابلے میں خشک میوہ جات اپنی الگ ہی تاثیر رکھتے ہیں۔ خاص طور پر سرد موسم میں اخروٹ کھانا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

ڈرائی فروٹ میں اخروٹ خون بنانے کے لیے بہت اہم تصور کیا جاتاہے۔اخروٹ سے انسانی صحت کو طاقت کے ساتھ ساتھ جلد کو شادابی بھی میسر آتی ہے۔اخروٹ کے استعمال سے آنکھیں اور بال بھی چمک دار ہوتے ہیں اور دماغ بھی تیز ہوتا ہے۔

اخروٹ ایسا پھل ہے جو زمانہ قدیم سے ذائقے اور جسمانی فوائد کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل رہا ہے۔اخروٹ کا چھلکا، اس کا تیل اور اس کے اندر سے نکلنے والا خشک گودا حیرت انگیز طور انسانی صحت، جلد اور بالوں کو تقویت بخشتا ہے۔

اخروٹ کے اجزااخروٹ کو دھاتوں اور وٹامن کا خزانہ کہا جاتا ہے اس میں پوٹاشیئم، کیلشیم، مینگیشیم،  وٹامن ای، بی ون، بی ٹو اور بی تھری ، کاپر، اومیگا -3 فیٹی ایسڈاور بہت سے اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

ڈیوں کی مضبوطی کے لیے

اخروٹ میں پوٹائیشیم، کیلشیم، میگنیشیم جیسی دھاتیں پائی جاتی ہیں جو ہڈیوں اور پھٹوں کو مضبوط بناتی ہیں، ماہرین کےمطابق اگر اخروٹ شوق سے کھایا جائے تو ہڈیاں کمزور ہونے سے بچ جاتی ہیں۔

اخروٹ میں وٹامن بی 6 اور وٹا من E6 جلد کی خوبصورتی کے لیے

کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو چہرے کی جلد کو خوبصورت، تازہ اور ہشاش بشاش رکھتی ہے۔ اخروٹ کے استعمال سے جلد میں تنائو رہتا ہے اور وقت سے پہلے جلد پر جھریاں ظاہر نہیں ہوتیں، اس کے علاوہ جلد میں چمک پیدا ہوتی ہے اور جلد تروتازہ دکھائی دیتی ہے

٭   اخروٹ ،اومیگا -3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے مالا مال ہے۔ روزانہ اخروٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے  جلد پر اثر پڑتا ہے اور بال بھی لمبے عرصہ تک خوبصورت رہتے ہیں۔

٭   اخروٹ جلد کو دھوپ کی تابکار شعاعوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور جلد کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ دھوپ سے متاثر ہونے والے خلیات کی مرمت کرسکے۔

٭   اخروٹ کا باقاعدہ استعمال جسم میںجلد کے سرطان کے پھیلاؤ کو سست کرتا ہے۔ 

٭    اخروٹ کا تیل لگانے سے جلد کی خارش دور ہو جاتی ہے۔

٭   جسم پر چوٹ کے نشان کو مٹانے کے لیے اخروٹ کو پانی میں رگڑ کر تین ہفتے تک لگاتے رہنے سے نشان مٹ جاتا ہے۔

٭   اخروٹ میں موجود سیلینیم اور پروٹین بیکٹیریا سےجِلد کو محفوظ بناتے ہیں۔

٭   جسم میں لینولینک کی کمی جلد کو خشک اور کھردرا بنا دیتی ہے، اس سے نجات کے لیے اخروٹ بہترین حل ہے۔

٭   اخروٹ کے استعمال سے جلد ایکزیما جیسی بیماری سے محفوظ رہتی ہے۔

بالوں کے لیے

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور اخروٹ بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ،اخروٹ میں کاپر کی مقدار بھی کافی پائی جاتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی جب کہ اس کی کمی بالوں کو وقت سے پہلے سفید بھی کرسکتی ہے۔اگر بالوں کو سیاہ، لانبا اور گھنا رکھنا ہو تو اخروٹ سے بھرپور فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آنکھوں کے لیے

اخروٹ اپنے اندر حیرت انگیز طاقت رکھتا ہے،اخروٹ کے تیل سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی ختم کیے جاسکتے ہیں۔اخروٹ میں پائے جانے والے اجزا آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتے ہیں اور ان میں چمک پیدا کرتے ہیں۔

کینسر میں مفید

اخروٹ سرطان جیسے مہلک مرض میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے، ماہرین کے مطابق اگر اخروٹ کو غذا کا حصہ بنایا جائے تو کینسر اور معدے کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

دماغی صحت کے لیے

اخروٹ میں پائے جانے والے اجزا دماغ کو مضبوط بناتے ہیں، یاداشت میں اضافہ کرتے ہیں، ایسے افراد جو ذہنی طور پر کمزور ہوں ان کو چاہیے کہ وہ اخروٹ کا استعمال زیادہ کریں ، گرمی کی شدت زیادہ ہو تو اخروٹ کھانے میں احتیاط برتیں۔

معدے کی صحت کے لیے

اخروٹ کھانے سے پروبائیوٹک بیکٹریا کی سطح بلند ہوتی ہے جس سے معدے کی صحت اچھی رہتی ہے۔اخروٹ کے استعمال سے معدے میں رونما ہونے والی تبدیلیاں معدے کو طاقت بخشتی ہیں۔

شوگر میں مفید

 اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری جبکہ جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے، اخروٹ میں فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کے حوالے سے بھی یہ بہترین ہے،یہ دونوں عناصر ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

بھوک کی کمی 

اخروٹ ایک طاقت ور خشک میوہ ہے، اس کو کھانے سے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے، ایسی حالت میں جب بھوک کی شدت زیادہ ہو تو اخروٹ بہت حد تک اس میں کمی پیدا کرتا ہے۔دراصل یہ دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرتا ہے جو بھوک کے احساس کو جنم دیتے ہیں۔

سُوجن کے خاتمے کے لیے

جسم میں ہونے والی سوجن بہت سےبیماریوں کوجنم دیتی ہے، بعض اوقات یہ خطرناک صورت بھی اختیار کر جاتی ہے، جن میں امراض قلب، شوگر ، حافظے کا کمزور ہونا، سرطان اور بہت سے بیماریاں قابل ذکر ہیں۔اخروٹ میں پائے جانے والے اجزا اعضا کی سوجن ختم کرنے میں بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

کولیسٹرول کنٹرول

اخروٹ انسانی جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔اینٹی اکسائیڈینٹس اعضا کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور اخروٹ اینٹی آکسائیڈینٹس کا خزانہ ہے۔ وہ افراد جو روزانہ اخروٹ کھاتے ہیں وہ کولیسٹرول کے بڑھنے اور کولیسٹرول سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top