Dawaai Blog

بریسٹ کینسرجان لیوا اور خطرناک مرض

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera.

ویسے توکینسر یعنی سرطان کی بہت سے اقسام ہیں لیکن خواتین میں جو کینسر زیادہ پایا جاتا ہے وہ بریسٹ کینسر ہے۔آج سے کچھ سال پہلے تک تو یہ کینسر 50سے60سال کی عمر کی خواتین میں پایا جاتا تھا لیکن اب اس سے بھی کم عمر کی خواتین میں بریسٹ کینسر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

بریسٹ کینسر وہ بیماری ہے جو ایک دوسرے میں منتقل ہوسکتی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ اگر کوئی بریسٹ کینسر کا شکار ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے اس کے بارے میں بات کرے اور مستند ڈاکٹر سے اس کا علاج کروائے تاکہ یہ بیماری کسی دوسرے میں منتقل ہونے سے بچ جائے۔

جدید تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ہر آٹھ میں سے ایک عورت بریسٹ کینسر کا شکار ہوجاتی ہے ، اور آنے والے وقت میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس بیماری سے بڑی تعداد میں خواتین مثاثر ہوسکتی ہیں۔
کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ بریسٹ کینسر کیا ہے، اس کی کیا علامات اور وجوہات ہیں اور کس طرح سے بیماری کا مقابل کرنا چاہیے؟

بریسٹ کینسر کا وقت پر علاج نہ کرنے کی صورت میں یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔پاکستان میںبریسٹ کینسر کے واقعات کی شرح ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے، ہر نو میں سے ایک عورت اس بیماری کا سامنا کرتی ہے۔

اکتوبر اور بریسٹ کینسر کی اہمیت

اکتوبر کامہینا دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے منایا جاتا ہے،اس سلسلے میں مختلف قسم کے سیمینارمنعقد کیے جاتے ہیں ۔جن میں ماہر اور مستند ڈاکٹر نہ صرف بریسٹ کینسر سے بچائو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں بلکہ اس کی علامات او ر اس کی وجوہات کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

بریسٹ کینسر کی علامات

بریسٹ پر یا بریسٹ کے اطراف میں کسی گٹھلی کا بن جانا۔
بغل کے اندر گٹھلی کا بننا۔
بریسٹ کے اوپر یا اندر تکلیف یا جلن کا محسوس ہونا۔
نیپل سے دودھ کے علاوہ کسی مادے کا نکلنا ۔
چھاتی کا سائز بڑا اور چھوٹا ہونا۔
بریسٹ یا بریسٹ کے اطراف سوجن کا ہونا۔
نپل کا اندر کی جانب دھنسنا۔
بریسٹ یا نپل کا لال ہوجانا۔
کالر بون کے گرد یا بازئوں نیچے گانٹھ کا ہونا۔
بریسٹ کی جلد میں کچھائو یا گڑھا پڑنا۔
نپل سے خون کا رِسنا۔ریسٹ کینسر کی تشخیص

بریسٹ کینسر کی تشخیص

بریسٹ کے ایکسرے کو میموگرام کہا جاتا ہے۔جو کہ عموماً اسپتالوں کے بریسٹ اسکریننگ یونٹ میں لیا جاتا ہے۔میموگرام چھاتیوں کے ٹشو میں چھوٹے چھوٹے ایسے حصوں کی نشان دہی کر سکتا ہے جن میں کیلشیئم ہو۔ اسے کیلسی فیکیشن کہا جاتا ہے۔کیلسی فیکیشن غیر سرطانی وجوہات کی بنا پر بھی ہو سکتی ہے، تاہم یہ کینسر کی ابتدائی علامات میں بھی شامل ہے۔ تجربہ کار ٹیکنیشن اور ڈاکٹر بتا سکتے ہیں کہ کیلسی فیکیشن غیر سرطانی ہے یا نہیں اور آیا مزید ٹیسٹوں کی ضرورت ہے یا نہیں۔

بریسٹ کا معائنہ خود بھی کیا جاسکتا ہے

ایسی خواتین جو عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں بریسٹ کینسر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ خود اپنامعائنہ کریں، علامات ظاہر ہونے لگیں تو ماہر اور مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں اور کینسر کا بروقت علاج کرواتے ہوئے اپنی زندگی کی حفاظت کریں۔ آئینے کے سامنے بریسٹ کا اچھی طرح معائنہ کریں۔غور کریں کہ ان میں کوئی تبدیلی تو واقع نہیں ہو رہی۔بازئوں کو اٹھا کر اور پہلوئوں پہ رکھ کر بریسٹ کا اچھی طرح معائنہ کریں۔ہاتھوں سے بریسٹ کو چھو کر دیکھیں جہاں بریسٹ کا ٹشو ہوتا ہے۔بغلوں اور ہنسلی کی ہڈی یعنی کالر بون تک ہاتھ سے چھو کر چیک کریں۔مہینے میں کم سے کم ایک مرتبہ اپنے بریسٹ کا معائنہ ضرور کریں۔اس کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں دن میں کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔بریسٹ کا معائنہ صوفے پر بیٹھ کر بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کپڑے تبدیل کرتے ہوئے بھی یہ آسانی سے ہوسکتا ہے۔نہانے کے دوران ہاتھوں پر صابن لگا کر بریسٹ اور بغلوں میں ہاتھ پھیرنے سے بھی گانٹھ کا اندازہ ہوسکتا ہے۔

بریسٹ کینسر کی وجوہات

سگریٹ نوشی یا کوئی اور نشہ جو مستقل کیا جائے۔
شراب نوشی یا الکحل کا کثرت سے استعمال۔
چھالیہ، گٹکا، نسوار وغیرہ کا ضرورت سے زیادہ استعمال۔
وزن کی زیادتی، بہت زیادہ بدن کا بھاری ہونا۔
شادی کے بعد بچوں کی تاخیر سے پیدائش۔
ماہواری کا وقت سے پہلے ہوجانا۔
خواتین کا بچوں کو دودھ نہ پلانا۔
ایسے جانور جن کو ہارمونز کے انجکشن دیے جائیں ان کا دودھ یا گوشت استعمال کرنا۔
ہارمونز ٹریٹمنٹ،ا سموکنگ اور کاسمیٹک ایمپلانٹس بھی کینسر کا باعث ہیں۔
مرغن غذائوں کا بہت زیادہ استعمال۔

بریسٹ کینسر سے بچائو

موٹاپے سے جان چھڑائیں۔
ورزش کو روز کا معمول بنائیں۔
کھانے میں متوازن غذائوں کا استعمال کریں۔
دن میں کسی ایک وقت پابندی سے واک کریں۔
کھلی فضا میں زیادہ وقت گزاریں۔
ذہنی دبائو سے خود کو محفوظ رکھیں۔
کسی بھی نشہ آور شے سے خود کو بچائیں۔
تنہائی کے ماحول سے خود کو بچائیں۔

فرخ اظہار

  

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top