Dawaai Blog

تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا بنیادی سبب

hand holding ciggerate with tobacco

Medically reviewed by Dr. Riaz Ali Shah.

کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال جو نقصان کی حد تک پہنچ جائے اسے نشہ کہتے ہیں۔کچھ لوگ ایسی چھوٹی چھوٹی عادتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتےہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی چلی جاتی ہیں اور پھر ان سے جان چھڑانا آسان نہیں ہوتا۔

ایسی ہی کچھ عادات میں تمباکو نوشی یعنی سگریٹ کی عادت بھی شامل ہے۔اس کی عادت کے شکار افراد پوری دنیا میں بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔یہ انسانی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے اس کا علم رکھنے کے باوجود لوگ اس عادت سے خود کو بچانے میں ناکام رہتے ہیں۔

یہ ایک ایسی عادت ہے جو خطرناک بیماریوں کو جنم دیتی ہے جس میں سب سے قابل ذکر مرض کینسر ہے۔ جو لوگ کثرت سےاس کا استعمال کرتے ہیں وہ وقت سے پہلے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

تمباکو نوشی صرف اسی شخص کے لیے نقصان دہ نہیں جو اسے استعمال کررہا ہے بلکہ اس کے اطراف موجود لوگوں کے لیے بھی کسی نقصان سے کم نہیں۔ اس سے اٹھنے والا دھواں اور اس میں موجود نکوٹین پاس بیٹھے ہوئے لوگوں میں سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں شامل ہو کر موت کس سبب بن سکتا ہے۔

یہ وہ سستا ، آسان اور ہلکا نشہ ہے جو ہر شخص کی دسترس میں ہوتا ہے ۔اسے قانونی طور پر جرم بھی قرار نہیں دیا جاتا یہی وجہ ہے کہ کوئی تمباکو نوشی کرنے والا کسی بھی سزا کا مرتکب نہیں ہوتا۔البتہ سگریٹ کے پیکٹ پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے ضرور آگاہ کردیا جاتاہے۔

تمباکو کس وجہ سے مضر صحت ہے

اس میں نکوٹین پایا جاتا ہے، جو دماغ میں شامل ہو کر کچھ دیر کے لیے دماغ کو سکون پہنچاتا ہے۔

 نکوٹین در اصل ایک ایسا نقصان دہ مادہ ہے جو اس کی پتیوں میں پایا جاتا ہے۔

نکوٹین اور بہت سی خطرناک نشہ آور اشیا سے بڑھ کر ہوتا ہے۔یہ انسانی دماغ پر بہت جلد اپنے اثرات مرتب کرتا ہے اور انسان میںنکوٹین کی طلب بڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔

نکوٹین کی زیادہ مقدار ہلاکت کا سبب بھی بن سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ سگریٹ میں فلٹر استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نکوٹین ایک محدود مقدار میں جسم کے اندر داخل ہوتا ہے۔

تمباکو کی مختلف اقسام

یہ مختلف طریقوں سے حاصل کیا جاتا ہے جو انسانی جسم میں پہنچ کر اپنا اثر دکھاتا ہے۔

بہت سے لوگ پان کھانے کے عادی ہوتے ہیں اور خاص طور پر تمباکو والا پان کھا کر وہ خود کو اس کا عادی بنا لیتے ہیں ۔

آج کل گٹکا اور مین پوری کا بھی رجحان بڑھتا جار ہا ہے، اور یہ دونوں وہ ہیں جو تمباکو کے بغیر نامکمل ہیں، یہی وجہ ہےکہ لوگ سستا نشہ سمجھ کر اسے اپنا لیتےہیں اور پھر زندگی کو کسی نئی آزمائش میں مبتلا کردیتے ہیں۔

نسوار بھی ایک ایسا ہی نشہ ہے جس میں تمباکو شامل کیا جاتا ہے، کچھ لوگ نسوار کے ذریعےجسم میں اس کو شامل کرتے ہیں اور اس میں موجود نکوٹین سے وقتی طور پر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کیا تمباکو چھوڑنے کے لیے واپ کرنا چاہیے

ای سگریٹ یعنی واپنگ کا رجحان دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے، جس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ اس سے انسانی صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ،یہ بالکل غلط ہے۔ای سگریٹ میں تمباکو تو شامل نہیں ہوتا لیکن اس میں موجود کیمیائی اشیا اور مختلف اقسام کی خوشبوئوں میں نکوٹین ضرور شامل ہوتاہےجس کو سونگھنے کی مدد سے وہ جسم میں داخل ہو کر دماغ کو وہی سکون پہنچاتاہے جو ایک عام سگریٹ پہنچاتی ہے۔

ای سگریٹ کا رجحان نوجوانوں اور خاص طور پر اسٹوڈنٹ میں زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔جس سے نہ صرف ان کی یادداشت خراب ہو رہی ہے بلکہ ان کی تعلیم پر بھی اس کےگہرے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top