Dawaai Blog

روزے کے فوائد

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

رمضان المبارک کا خاص مہینامسلمانوں کے لیے ایسا تحفہ ہے جس کا کوئی بدل نہیں۔اس ماہ مبارک میں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں، رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینا ہے ۔اس ماہ مبارک میں روزے داروں کے لیے خوشخبری ہی خوشخبری ہے۔

رمضان المبارک میں روزے دار کا سارا نظام تبدیل ہو جاتا ہے،کھانے پینے اور سونے جاگنے کی بھی ترتیب بدل جاتی ہے،کم کھانا اور کم سونا روزے دار کا معمول بن جاتا ہے جو سال کے گیارہ مہینوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے اور یہ کئی اعتبار سے انسانی صحت کے لیے ضروری ہے۔

حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے رمضان المبارک کے روزے ایمان کے ساتھ اور خالص اللہ تعالیٰ سے اجر و ثواب حاصل کرنے کے لیے رکھے اس کے پہلے تمام (صغیرہ)گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

روزے کے فوائد

روزے کے دینی، دنیاوی، جسمانی، روحانی، طبی اور سائنسی اتنے فوائد ہیں کہ ان کا شمار بھی ممکن نہیں ہے۔روزہ انسان میں صبر اور برداشت پیدا کرتا ہے۔روزہ صرف عبادت ہی نہیں بلکہ انسانی صحت کے لیےبھی بہت مفید ہے۔

روزے کے دینی فوائد

٭     اس مبارک مہینے میں بندے کو اللہ کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔

٭     اللہ تعالیٰ کی اپنے بندے پر خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

٭     گناہوں سے معافی کا بہترین موقع ملتا ہے جس میں بندہ اپنے رب کو راضی کرتا ہے۔

٭     روزے سے طبیعت میں تحمل پیدا ہوتا ہے اور انسان کو بھوک اور پیاس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

٭     روزہ انسان کو دین سے جوڑتا ہے اور اس کی آخرت میں کامیابی کا سبب بھی بنتا ہے۔

٭     روزہ تقویٰ پیدا کرتا ہے جو ایک مسلمان کے لیے بہت ضروری ہے۔

روزے کے دنیاوی فوائد

٭     اللہ تعالیٰ روزے دار کا رزق کشادہ کرتا ہے اور اس کو اپنی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔

٭     روزے دار کی عمر، رزق اور دنیا وی معاملات میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔

٭     اللہ تعالیٰ روزے دارکی بیماریوں کو دور کرتے ہیں اور صحت و تندرستی عطا فرماتے ہیں۔

٭     روزے دار کی عزت اور مرتبے میں اضافہ ہوتا ہے اور خلق اس سے خندہ پیشانی سے ملتی ہے۔

٭     روزہ انسان میں سخاوت کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور بندہ اللہ کی راہ میں بے دریغ خرچ کرتا ہے۔

روزے کے روحانی فوائد

٭     روزہ روح کو سیراب کرتا ہے اور تقویت عطا کرتا ہے۔

٭     روزہ روحانی سکون کا بہترین ذریعہ ہے۔

٭     انسان کی روحانی تسکین بہت کم چیزوں سے ہوتی ہے جن میں روزہ ایک خاص عبادت ہے۔

٭     روزے سے رو ح پاکیزہ ہوجاتی ہے اور انسان منفی خیالات سےمحفوظ رہتا ہے۔

٭     روزے دار کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا موقع ملتا ہے جو اس کی روحانی تسکین کا سبب بنتا ہے۔

روزے کے طبی فوائد

٭     روزے کے طبی فوائد میں سب سے اہم یہ ہے کہ روزے دار مختلف بیماریوں سے دور رہتا ہے۔

٭     کم کھانا اور کم سونا اس کے اندر رمضان کے علاوہ باقی مہینوں کے حوالے سے اہم تبدیلی پیدا کرتا ہے۔

٭      روزے سے جسم میں کمزوری واقع نہیں ہوتی بلکہ روزہ رکھنے سے صرف دو کھانوں کا درمیانی وقفہ ہی معمول سے کچھ زیادہ ہوتا ہے۔

٭     روزے سے انسانی نظام ہاضمہ کو آرام ملتا ہے اور جگر کو بھی آرام کا موقع ملتا ہے جس سے وہ مزید فعال ہوجاتاہے۔

٭      روزہ کے دوران خون کی مقدار میں کمی ہو جاتی ہے یہ اثر دل کو نہایت فائدہ مند آرام مہیا کرتا ہے۔

٭     روزہ پھیپھڑوں کو آرام مہیا کرتا ہے اور اس سے پھیپھڑوں میں جما ہوا خون بھی صاف ہوجاتا ہے۔

٭     روزے کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے یعنی معمول پر لاتا ہے۔

٭     روزہ سردرد، گھبراہٹ اور ڈپریشن دور کرتا ہے، اس سے طبیعت تازگی پیدا ہوتی ہے۔

٭      روزہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلاتا ہے اور وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

٭     جدید تحقیق کے مطابق روزہ انسان کی جلد اور بینائی کو بھی بہتر کرتا ہے۔ 

٭     روزہ جلد کو پھٹنے سے بچاتا ہے، آنکھوں کوروشن کرتاہے، بصارت کو تیز کرتا ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top