Dawaai Blog

سردیوں میں شکر قندی کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے

shakarkandi

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کے لیے زمین پر اتاری جانے والی نعمتوں میں جہاں بے شمار نعمتیں وہیں شکر قندی بھی اپنی مثال آپ ہے۔ اس میں انسانی صحت کے لیے ایسے خزانے چھپے ہوئے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جائے۔

شکر قندی ایک ایسی جڑ ہے جو زمین کے اندر ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں کم لیکن پاکستان اور بھارت میں بہت زیادہ پیدا ہوتی ہے۔لذت، غذائیت اور قیمت میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں لوگ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔

شکر قندی مختلف اقسام کے ساتھ ساتھ مختلف رنگوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ ہر رنگ کی شکر قندی اپنے اندر ایک دوسرے سے مختلف خاصیت رکھتی ہے۔ماہرین ابھی اس بات کی تہہ کو پہنچنے سے قاصر ہیں کہ شکر قندی کوئی پھل ہے یا سبزی ، لیکن اس کے فوائد سے کسی کو انکار نہیں۔

شکر قندی ساخت کے اعتبار سے آلو کی طرح نظر آتی ہے لیکن توانائی اور فوائد کے لحاظ سے یہ آلو کی افادیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔اس کو کھانے کے مختلف طریقے ہیں جن میں راکھ میں بھون کر ، ابال کر اور اس کا میٹھا بنا کر کھانا عام ہے۔

شکر قندی میں نشاستہ اور شکر پائی جاتی ہے بلکہ یہ دونوں اجزا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں اور شکر قندی ان کو حاصل کرنے کا نہایت سستا ذریعہ ہے۔

شکر قندی میں پائے جانے والے اجزا

نشاستہ اور شکر کے علاوہ شکر قندی میںوٹامن اے کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہےجب کہ فولاداور اس کے علاوہ بعض اہم معدنی اجزا بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔شکر قندی دوسرےوٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔

سردی میں شکر قندی کے فوائد

٭   شکر قندی جسم میں حرارت پیدا کرتی ہے جس سے سردی کم لگتی ہے اور اکثر بہت زیادہ سردی میں دانت بجنا بھی کم ہوجاتے ہیں۔

٭   سردیوں میں شکر قندی کھانے سے جسم فربہ اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔

٭   نزلے اور زکام خاص طور پر موسم سرما میں شکر قندی ان سے دشمن کی طرح لڑتی ہے۔

٭   شکر قندی میں پائے جانے والے کچھ اجزا ایسے بھی ہیں جو جلد کے لیے مفید ہیں، یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں خشک ہوائیں جلد کو بے رونق بنا دیتی ہیں اور ایسے میں شکر قندی کا استعمال جلد کو نرم وملائم رکھتا ہے اور اس میں چمک پیدا کرتا ہے۔

٭   شکر قندی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور خون بناتی ہے جس سے چہرے پر سرخی ظاہر ہوتی ہے۔

٭   راکھ میں دبا کر یا ابال کر کھانے سے سردیوں کے موسم میں شکر قندی حیرت انگیز فائدے پہنچاتی ہے ، جسم کو متوازن رکھتی ہے۔

٭   موسم سرما میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور بار بار کھانا ممکن نہیں ہوتا ، ایسے میں غذائیت سے بھرپور شکر قندی جسم کو تقویت پہنچاتی ہے اور بھوک کا احساس کچھ وقت کے لیے مٹا دیتی ہے۔

٭   شکر قندی کا حلوہ موسم سرما میں کپکپی کو دور کرتا ہے۔

شکر قندی کے دیگر فوائد

٭   شکر قندی جسم کو موٹا کرتی ہے اور اندر سے مضبوط بناتی ہے۔

٭   مردوں کے لیے نہایت مفید اور طاقتور شمار کی جاتی ہے۔

٭   شکر قندی دماغ کو تقویت پہنچاتی ہے اور ذہنی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔

٭   شکر قندی کی کھیر بھی طاقت کا خزانہ ہے خاص طور پر قوت باہ میں اضافے کا سبب ہے۔

٭   بچے کی پیدائش کے بعد خواتین اگر شکر قندی کا استعمال کریں تو طاقت بحال ہوجاتی ہے۔

٭   شکر قندی جسم میں خون کی کمی کو ختم کرتی ہے اور جسم کو لاغر ہونے سے بچاتی ہے۔

٭   شکر قندی میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

٭   اس کے استعمال سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

٭   شکر قندی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے ۔

٭   شکر قندی کا استعمال معدے کے ورم کو کم کرتا ہے اورجسم کو سوجن سے بچاتا ہے۔

شکرقندی کھانے میں احتیاطی تدابیر

٭   شکر قندی کو ہمیشہ چھیل کر کھائیں چھلکے سمیت کھانے سے اس سے فوائد حاصل نہیں ہوتے۔

٭   یہ دیر سے ہضم ہوتی ہے اس لیے اسے نمک یا کالی مرچ کے ساتھ کھائیں۔

٭   شوگر کے مریض شکر قندی کھانے میں احتیاط سے کام لیں۔

٭   امراض قلب میں مبتلا افراد کو بھی شکر قندی کھانے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

٭   شکر قندی کھانے کے بعد اگر سونف کا استعمال کیا جائے تو اس کے منفی اور مضر اثرات سے بچا جاسکتا ہے

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top