Dawaai Blog

فروٹ چاٹ کے فوائد

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

پھل قدرت کی طرف سے عطا کی گئی وہ نعمت ہے جو مختلف ذائقوں کے ساتھ ساتھ مختلف اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں، ایسے اجزا جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے اور ان کو حاصل کرنے سے نہ صرف صحت اچھی رہتی ہے بلکہ جلد ، ناخن اور بال بھی مضبوط اور توانا رہتے ہیں۔

ہر پھل کا الگ موسم اور الگ لذت ہوتی ہے، پھل موسم کی مناسبت سے پیدا ہوتے ہیں اور پھر مارکیٹ میں جب دکانوں پر سجے دکھائی دیتے ہیں تو اور زیادہ حسین لگتے ہیں۔قدرت کا یہ نظام ہے کہ جب سردیاں آتی ہیںپانی پینا کم ہوجاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے ایسے میں سرد موسم کے پھل جن میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔

اسی طرح موسم گرما کے پھل اپنے اندر عجیب خاصیت رکھتےہیں جونہ صرف پیاس بجھاتےہیں بلکہ صحت کو تندرست بھی بناتےہیں ،کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو سال کے بارہ مہینے دستیاب ہوتے ہیں وہ اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔

رمضان المبارک میں گھروں میں عموماً افطاری کے ساتھ فروٹ چاٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں شامل فروٹ روزے دار کی دن بھر کی کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرتے ہیں اور جسم میں ہر اس چیز کی کمی کو پورا کرتے ہیں جس کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر وٹامنز، پانی اور دیگر اہم اجزا۔

فروٹ چاٹ

انسان کے لیے الگ الگ پھلوں کا انتخاب اور اس مہنگائی کے دور میں ان کو خریدنا کچھ آسان نہیں ہے، اس لیے فروٹ چاٹ کی روایت اپنی جگہ خاص اہمیت رکھتی ہے۔اس میں خاص پھلوں کے علاوہ اور بہت سی چیزیں جن میں کریم وغیرہ شامل ہے استعمال کی جاتی ہے جس سے ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

فروٹ چاٹ کے فوائد

٭     فروٹ چاٹ کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ بہت سے پھلوں کے اہم اجزا بیک وقت جسم کو حاصل ہوجاتے ہیں۔

٭     الگ الگ فروٹ کا استعمال اکثر طبیعت کو گراں گزرتا ہے جب کہ فروٹ چاٹ میں کم مقدار میں شامل کیے گئے پھل طبیعت پر گراں نہیں گزرتے۔

٭     فروٹ چاٹ کھانے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور صحت بھی بحال رہتی ہے۔

٭     فروٹ چاٹ طاقت سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے ، خاص طور پر رمضان المبارک میں فروٹ چاٹ نہ صرف ہر کسی کو پسند ہوتی ہے بلکہ دستر خوان کی زینت بھی بنتی ہے۔

٭     فروٹ چاٹ زبان کو ذائقہ کے علاوہ صحت، جلد، جسم ، بال اور ناخنوں کو بھی تقویت پہنچاتی ہے۔

فروٹ چاٹ کے خاص پھل اور غذائیت

کیلا

کیلا جسم کی توانائی بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ سال کے بارہ مہینے دستیاب ہوتاہے، اس میں پائے جانے والے اجزا’آئرن ‘یا فولاد کی وجہ سے جسم میں ہیموگلوبن زیادہ بنتا ہے ۔اس میں موجود ٹرائپٹو فین ایسا پروٹین ہے جو انسان کو سکون پہنچا تا اور موڈ کو بہتر بناتا ہے ۔

سیب

سیب میں فائبر، وٹامنز اور منرلز کی تعداد زیادہ پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ سیب میں کاپر، پوٹاشیم اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے، جو جلد اور جسم کو بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے۔سیب صحت کو بحال کرنے کا بہترین پھل ہے جسے بیماری کے دوران ڈاکٹرز مریض کے لیے خاص طور پر تجویز کرتے ہیں۔

ناشپاتی

فروٹ چاٹ کو منفرد ذائقہ دینے کے لیے اکثر اس میں ناشپانی شامل کی جاتی ہے۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وٹامن اے، سی، ای اور کے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔نشاستے سے بھرپور ناشپاتی صحت اور جلد کےلیے حیرت انگیز اثر رکھتی ہے۔

خربوزہ

 خربوزہ گرمیوں میں سب کا پسندیدہ پھل ہے، خربوزے میں کیروٹین نامی جز ہوتا ہے جو جلد کے معیار کو بہتر بناتا ہے جبکہ یہ کیل مہاسوں کو دور کرنے، جلد کی خشکی میں کمی، جلد کی لچک میں اضافہ اور عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات کی رفتار کو بھی سست کردیتا ہے۔خربوزہ موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

آم

آم جسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی سیکڑوں اقسام ہیں اور ہر قسم کا آم اپنے اندر غذائیت،ذائقہ اور طاقت رکھتا ہے۔آم وٹامن ای سے بھرپور ہے جس کے استعمال سے انسان صحت مند اور شاداب رہتا ہے۔آم جسم میں خون بناتا ہے، نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے اور جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے۔

پپیتا

ہر موسم میں دستیاب لیکن گرمیوں میں باآسانی مارکیٹ میں دکھائی دینے والاپپیتاایک مزیدار، رس دار اور بہت ہی خوبصورت زرد رنگ کا پھل ہے۔اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے ،سوڈیم، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، زنک، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔فروٹ چاٹ کے ذائقے کو منفرد بناتا ہے ۔

کینو

موسم سرما میں بازاروں میں دکھائی دینے والایہ خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل اپنے اندر توانائی کا خزانہ رکھتا ہے۔سردیوں میں پانی کم پیا جاتا ہے قدرت نے اس کی کمی پوری کرنے کے لیے کینو کو موسم سرما کا پھل بنایا، تاکہ پھل کی صورت میں جسم کو پانی مل سکے۔ کینو صحت کے لیے نہایت مفید پھل ہے ، کینو میں موجود وفامن سی اور اینٹی اوکسیڈنٹ جلد کو صحت مند بناتے ہیں۔

چیری

چیری فروٹ چاٹ کا ذائقہ دوبالا کرتی ہے۔رمضان المبارک میں فروٹ چاٹ تقریباً ہر گھر میں بنائے جانے والی افظاری میں لازم سمجھی جاتی ہے۔اور روزے دار کو سارے دن کی بھوک اور پیاس کے بعد جس انرجی کی ضرورت ہوتی ہے وہ پھلوں سے بہت آسانی کے ساتھ حاصل ہوجاتی ہے۔چیری اس حوالے سے حیرت انگیز طاقت رکھتی ہے

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top