Dawaai Blog

مردوں میں بانجھ پن کی وجوہات اورعلاج

بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera.


مردوں میں بانجھ پن کا علاج دوائوں کے ساتھ ساتھ اچھی اورطاقتورخوراک میں پوشیدہ ہے، کچھ احتیاطی تدابیراختیار کریں اورمردانہ بانجھ پن سے نجات حاصل کرلیں

اولاد اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں وہ سب سے خاص نعمت ہے جس سے نسلیں پروان چڑھتی ہیں، شادی شدہ جوڑوں کو خوشیاں ملتی ہیں، زندگی تکمیل پاتی ہے، نہ صرف یہ بلکہ ماں باپ کے لیے اولاد ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن جاتی ہے جن کے لیے وہ اپنی تمام زندگی جیتے ہیں۔

قدرت کا یہ نظام ہے کہ جب دو وجودآپس میں ملتے ہیں تو اس سے تیسرا وجود جنم لیتا ہے، جس کے دنیا میں آنے سے پہلے ہی خوشیاں منانا شروع کردی جاتی ہیں، ایک خاندان سے دوسرے خاندان کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے، غرض یہ کہ اس خوشی کا کوئی شمار نہیں کیا جاسکتا۔

اولاد کی پیدائش کے لیے میاں بیوی دونوں کا صحت مند ہونا اورخوشگوارزندگی گزارنا بہت ضروری ہے، اکثریہ دیکھا گیا ہے کہ اولاد نہ ہونے کی ساری ذمے داری عورت پر ڈال دی جاتی ہے یہ سراسر غلط ہے،یہ ٹھیک ہے کہ اولاد پیدا کرنے میں عورت کا بہت اہم کردار ہوتا ہے لیکن اولاد نہ ہونے کی صورت میں مرد کی صحت کا جائزہ لینا بھی بہت ضروری ہے۔

مستند ڈاکٹرز کے پاس جب بے اولادی کے حوالے سے کوئی کیس آتا ہے تو وہ عورت کے ٹیسٹ اورعلاج سے پہلے مرد کی رپورٹ طلب کرتے ہیں کیوں کہ مردوں میں بھی بانچھ پن پایا جاتا ہے، تاکہ اگر مرد بانجھ پن کا شکار ہے تو پہلے اس کا علاج کیا جائےاور اس میں کوئی عیب کی بات نہیں یہ مرض ہے اور مرض کا علاج ممکن ہوتا ہے۔

مردوں میں بانجھ پن کی وجوہات

عورتوں کی طرح مردوں میں بانجھ پن کی بہت سے وجوہات ہوتی ہیں اگر ان پر نظر ڈالی جائے تو وہ تمام افراد جو بانجھ پن کا شکار ہیں اوراولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں وہ اس پرعمل کرتے ہوئے اپنی زندگی میں اولاد جیسی نعمت کے پھول کھلا سکتے ہیں نہ صرف پھول کھلاسکتے ہیں بلکہ اپنے گھر کو مہکتا ہوا چمن بھی بنا سکتے ہیں۔

شراب نوشی

یہ وہ عادت ہے جس کا کوئی ایک بھی فائدہ نہیں، صحت سے لے کردولت تک اس میں ضائع ہوجاتی ہے، اس میں موجود الکحل کی زیادتی مردوں میں اولاد کے جرثوموں پراثراندازہوتی ہے جس سے اسپرم کمزور ہوجاتے ہیں اوراولاد کی پیدائش میں رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔

زیادہ دیر تک سیٹ پر بیٹھ کر کام کرنا

بہت سے مرد آفس میں یا پھر اپنی کام کی جگہوں پراتنا طویل بیٹھ جاتے ہیں کہ ان کے اسپرم متاثرہونا شروع ہوجاتے ہیں، لہٰذہ ان کے بانجھ پن کا ایک سبب یہ بھی ہے اگر وہ بہت زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو اولاد جیس نعمت حاصل کرنے کے لیے اس عادت کو ترک کردیں۔

ٹائٹ انڈرویئرپہننا

کچھ لوگ بہت زیادہ ٹائٹ پینٹ اورانڈرویئرپہنتے ہیں جس سے جنسی صلاحیت متاثرہوتی ہے خاص طورپراسپرم بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے جو اولاد کی پیدائش کے لیے لازمی جز ہے ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ کچھ ڈھیلے انڈروئیراورپینٹ پہنیں تاکہ حقیقی خوشیوں کا لطف اٹھا سکیں۔

موبائل فون کا استعمال

موبائل فون کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اس سے نکلنے والی شعاعیں بہت سے ایسے مسائل پیدا کردیتی ہیں جن سے بچنا بہت ضروری ہے اس میں ایک اہم مسئلہ مردانہ طاقت یعنی اسپرم کا کمزور ہونا بھی ہے، ایسے مرد جو موبائل فون کو اپنی پینٹ کی جیب میں رکھتے ہیں تو وہ یہ عادت فوراً چھوڑ دیں کیوں کہ اس سے نکلنے والی شعاعیں مردانہ کمزوری کو جنم دیتی ہیں اورمردوں میں بانجھ پن پیدا کرتی ہیں۔

نیندکی کمی

نیند ہر حال میں بہت ضروری ہے خاص طور پر اچھی صحت کے لیے نیند کا بھرپورہونا بہت لازمی ہے، نیند جتنی پرسکون ہوگی تو صحت بھی تندرست رہے گی اور زندگی جینے کا بھی مزہ آئے گا، نیند کی کمی سے جہاں اور بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں وہیں مردوں کی جنسی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے اور ان کے اسپرم کی تعداد کم ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے بانجھ پن کا انھیں سامنا ہوتا ہے۔

ڈپریشن اور ذہنی دباؤ

یہ ایسی بیماری ہے جو اچھے اچھوں کو حال سے بے حال کردیتی ہے، ٹینشن اور ڈپریشن سے انسان کہیں کا نہیں رہتا، یہاں تک کہ فالج، ہارٹ اٹیک جیسی بیماریاں بھی پیچھا نہیں چھوڑتیں، اسی طرح ڈپریشن مردوں میں بانجھ پن کی وجہ بنتا ہے، مرد جتنا ڈپریشن کا شکار ہوگا اس کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت اتنی ہی کم ہوتی جائے گی۔

نشہ آور ادویات کا استعمال

کچھ مرد ضرورت سے زیادہ تھک جانے کے بعد ایسی ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کوسکون حاصل ہو، اس طرح وہ ان ادویات کے عادی ہوجاتے ہیں اور رفتہ رفتہ یہ عادت نشہ کی صورت اختیار کرجاتی ہے، جس کے نتیجے میں صحت تو خراب ہوتی ہی ہے بانچھ پن جیسی بیماری بھی اپنا ڈیرہ ڈال لیتی ہے۔

لیپ ٹاپ ٹانگوں پہ رکھ کر کام کرنا

یوں تو الیکٹرک کی تمام چیزوں سے شعاعیں نکلتی ہیں اور نقصان دہ بھی ثابت ہوتی ہیں اسی طرح اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ مرد بیٹھ کر کام کرنے کی بجائے لیپ ٹاپ کو ٹانگوں پہ رکھ کر کام کرتے ہیں جو ان کی اوران کے اندر موجود مردانہ طاقت کے لیے شدید نقصان د ہ ہے،  لیپ ٹاپ سے نکلنے والی شعاعیں ان کے جنسی نظام کو متاثر کرتی ہیں جس کا اثر ان کے اسپرم پہ پڑتا ہے بہتر یہی ہے کہ اس سے پرہیز کیا جائے۔

بانجھ پن میں مفید غذائیں ا ورعلاج

دودھ کا استعمال

جن مردوں کو دودھ پینے کی عادت ہوتی ہے ان میں مردانہ طاقت کی کمی کم ہی پائی جاتی ہے، دودھ قدرتی طور پر طاقت پہنچانے کا ذریعہ ہے لہذا دودھ کا استعمال جاری رکھیں دن میں دو مرتبہ دودھ پینے سے اسپرم مضبوط ہوتے ہیں اور اولاد کے پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

کدو کا حلوہ

کدوغذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں کئی طرح کے وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور زود ہضم فائبر پائے جاتے ہیں یہ ہارمون کی پیداوار بڑھانے اور مردوں میں اسپرمز کی مقداراورمعیارمیں اضافہ کرنے کے لیے انتہائی اہم کردارادا کرتا ہے۔

اخروٹ

اس میں اومیگا 3 چکنائی اور وٹامن ای پایا جاتا ہے جو مردوں میں سپرمز کا معیار بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اخروٹ میں وٹامن بی اور پروٹین بھی پائے جاتے ہیں۔ جدید طبی تحقیق کے مطابق روزانہ مٹھی بھر اخروٹ کھانے سے سپرمز کا معیار بہترین ہو سکتا ہے۔


بانجھ پن سے بچنے میں احتیاط

خود کو ذہنی طور پر آزاد رکھیں، ڈپریشن اور ٹینشن سے خود کو دور رکھیں اور زندگی میں خوشیاں بانٹیں۔

سیر و تفریح کے لیے ضرور جائیں ہفتے میں ایک بار اپنے شریک سفر کے ساتھ اچھا وقت گزاریں تاکہ ذہن تروتازہ رہے

رات کو جلدی سونے کی عادت اپنائیں دیر تک جاگنا انسان کو اندر سے کمزور کردیتا ہے جس میں مرد کا بانچھ پن بھی شامل ہے۔

کوشش کریں کہ کام اتنا ہی کریں جتنا صحت اجازت دیتی ہے ضرورت سے زیادہ کام نہ کریں اور خود کو تھکانے سے بچائیں۔

ورزش کو زندگی کا حصہ بنائیں بلکہ اس کو اپنے معمول میں شامل کریں یہ صحت اور مردوں کے لیےبہت فائدہ مند ہے۔

کھانے میں ایسی خوراک کھائیں جو اندورنی طور پر صحت بخش ہو اوراسپرم کو مضبوط بنائے تاکہ اولاد کی نعمت آپ کو بھی حاصل ہو۔

شوگراور بلڈ پریشرجیسی بیماری میں احتیاط برتیں یہ بیماری مردوں میں بانچھ پن کو جنم دیتی ہے۔

تازہ پھلوں کے جوس اورملک شیک کوغذا کا حصہ بنائیں تاکہ اندر سے توانائی حاصل ہواوراسپرم مضبوط ہوں۔

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top