Dawaai Blog

مرگی سے متعلق فہم

Epilepsy

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera.

یہ عام حقیقت ہے کہ ہمارے دماغوں میں شریانوں کا جال بچھا ہوا ہے جو لگاتار حرکت پیدا کرتی ہیں لیکن ہم اس بارے میں کم جانتے ہیں کہ یہ حرکت صرف ایک منظم انداز میں ہی ہوتی ہے ، اگر یہ اپنی جگہ سے ہٹ جائے تو ایک دورہ پڑتا ہے، اگر آپ پہلے نہیں جانتے تو یہ غیرمعمولی حرکات اور طرزعمل دماغ میں غیرمعمولی سرگرمی کی وجہ سے ہوتے ہیں، جب یہ دورے بار بار پڑتے ہیں تو مرگی کی تشخیص ہوتی ہے۔
خود کو عارضوں کے بارے میں آگاہ کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو ہمارے معاشرے، ہم خیالوں اور خاندان کے ارکان کے درمیان واضح ہوتے ہیں، اس لئے اس مضمون کو پڑھیں اور چوتھے سب سے زیادہ عام اعصابی عارضے کے بارے میں مزید جانیئے۔
دورہ پڑنے سے متعلق معلومات
دورہ پڑنا ہی مرگی کی واحد خصوصی علامت ہے، اس کے ساتھ پائی جانے والی دوسری علامات کا تمام تر انحصار اس بات پر ہے کہ کس قسم کا دورہ پڑا ہے، اس لئے آئیں جائزہ لیتے ہیں:

جزوی دورے

جب دماغ کے ایک جانب غیرمعمولی حرکت کی وجہ سے دورہ پڑتا ہے تو اسے جزوی دورہ کہتے ہیں، ڈاکٹر عمومی طور پر انہیں مزید دو کیٹیگریز میں تقسیم کرتے ہیں
ہوش ہواس کھوئے بغیر جزوی دورے
اس قسم میں شخص اپنے ہوش ہواس نہیں کھوتا اور اس میں صرف جذبات تبدیل ہوتے ہیں یا دیکھتنےم سننے، چھونے، محسوس کرنے یا سونگھنے کی چیزوں میں تبدیلی ہوتی ہے، اس کے علاوہ جھگڑا، چکرآنا اور چمکتی روشنیاں جیسی اچانک حسی علامات اور ایک عضو میں غیرضروری جھٹکے آسکتے ہیں۔

آگاہی کھوئے بغیر جزوی دورے

دوروں کی اس قسم کو پیچیدہ جزوی دورے کہا جاتاہے کیونکہ ان کی شناخت کرنا قدرے مشکل ہوتاہے، جس شخص کو یہ دورے پڑ رہے ہوں یا تو آسمان کو گھورنا شروع کردیا ہے، موحول میں عمومی جواب نہیں دیتا یا ہاتھ سے رگڑنا، چبانا، نگلنا یا دائروں میں چلنا جیسی بار بار کی حرکات کرتا ہے۔

:عمومی دورے

دماغ کے تمام حصوں کی شمولیت کے ساتھ اس قسم کے دوروں کو عمومی دورے کہا جاتا ہے جنہیں چھ مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے

غیرموجودگی کے دورے

خلا میں گھورنے یا جسم کی لطیف حرکتوں جیسے پلکے جھپکنا یا ہونٹوں کی مسکراہٹ کی خصوصیات پر مبنی غیر موجودگی کے دوروں کو عمومی طور پر بچوں میں دیکھا جاسکتاہے۔

طاقتور دورے

اس مخصوص قسم میں عمومی طورپر کمر، بازور اور ٹانگوں کے پٹھے انتہائی سخت ہوجاتے ہیں۔

کمزور دورے

اس قسم میں طاقتور دوروں کے برعکس دورے پڑتے ہیں جس سے پٹھوں پر کنٹرول کھوجاتا ہے جس کے نتیجے میں شخص اچانک گرجاتاہے۔

 رجفی اورعضلاتی دورے 

رجفی دورے بار بار پڑتے ہیں یا پٹھوں کی حرکات کو جھٹکا دیتے ہیں، عضلاتی دورے عمومی طورپراچانک مختصر جھٹکا ہوتا ہے یا بازو اور ٹانگیں پھڑکنے لگتی ہیں۔

طاقتور رجفی دورے

یہ ان تمام میں سب سے زیادہ ڈرامائی دورے ہیں، اس قسم میں انسان سخت جسمانی عضلات اورجھٹکے سے گر جاتاہے، اسے زبان کے کاٹنے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

اختتامی بات

مرگی کی تقریباً نصف وجوہات میں کوئی قابل شناخت وجہ نہیں ہے اور یہ تکنیکی طور پر ہی ہوتی ہے تاہم سر میں چوٹ، گزشتہ حملے اور بعض روپذیر عارضے جیسے آٹزم دوروں کی راہ ہموار کرتے ہیں لیکن اس عارضے سے متعلق جاننے کیلئے جو چیزسب سے اہم ہے کہ اس وقت کیا کیا جائے جب اپنا پیارا عزیز اس عارضے کا شکار ہو، یہی وجہ ہے آج آپ کو بلاگ کے ذریعے دورہ پڑنے سے متعلق مختصر معلومات دینے کے بعدیہ جاننے کیلئے ہمارے اگلے بلاگ کا انتظار کریں کس طرح آپ اپنے مرگی کا شکار پیارے عزیز کی کس طرح دیکھ بھال کرسکتے ہیں۔

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top