Dawaai Blog

منہ کے السر کا علاج

ATTACHMENT DETAILS mouth-ulcers

Medically reviewed by Dr. Sumbul Wahab.

بیماری کوئی بھی ہو، اس کا بروقت علاج سنت بھی ہے اور ضروری بھی۔کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کو ہم نظر انداز کردیتےہیں اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ چھوٹی چھوٹی بیماریاں بڑی بیماری کی صورت میں سامنے آتی ہیں پھر ان کا علاج یاتو ممکن نہیں رہتا یا علاج میں بہت زیادہ دشواری پیش آتی ہے۔

ایسی ہی کچھ بیماریوں میں السر وہ بیماری ہے جو تکلیف دہ ہونےکے ساتھ ساتھ خطرناک صورت بھی اختیار کرسکتا ہے۔السر کی مختلف اقسام ہیں لیکن پیٹ اور منہ کا السر زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔منہ کا السر مریض کے لیے نہ صرف درد کا باعث ہوتا ہے بلکہ کھانے پینے یہاں تک کہ متاثرہ شخص کے بولنے کی صلاحیت پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔

منہ کے السر کو اگر طویل عرصے تک نظر انداز کیا جائے تو پھر یہ منہ کے کینسر کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ السر ظاہر یا ثابت ہوجانے کی صورت میں فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور اس کے علاج کو ممکن بنایا جائے۔

منہ کا السر کیا ہے؟

منہ کا السر دراصل وہ مرض ہے جس میں منہ کے اندر دانے پیدا ہوتےہیں۔جس کی وجہ پیٹ، جگر اور معدے کی گرمی بھی ہوتی ہے اور یہ کسی انفیکشن یا وائرس کی وجہ سے بھی پیدا ہوتے ہیں۔یہ دانے کچھ دنوں بعد چھالوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں پھر اپنی مدت کے بعد پھٹ جاتےہیں اور زخم کی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔

منہ کے السر کی علامات

٭  منہ کے السر میں زبان اور منہ کے اندرونی حصے میں جلن کا محسوس ہوتی ہے۔

٭  منہ کے السر کی وجہ سے طبیعت میں چڑچڑاہٹ پیدا ہونے لگتی ہے۔

٭  منہ کا ذائقہ بدل جاتا ہے اکثر اوقات تو چھالوں کے پھٹ جانے کی صورت میں ہلکا سا خون آنے لگتاہے۔

٭  مرچ مسالے اور اکثر تو پانی پیتے ہوئے بھی منہ میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔

٭  منہ کے السر میں پیدا ہونے والے دانوں سے مسوڑھے، ہونٹ اور جبڑے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

منہ کے السر کا علاج

تلسی کے پتے

زمانہ قدیم سے جڑی بوٹیوں سے علاج آج بھی اپنی اہمیت رکھتا ہے۔نامور اور ماہر حکیموں کے مطابق اگر تلسی کے پتوں کو منہ میں رکھ کر چبایا جائے تو منہ کا السر بہت جلد ختم ہوجاتا ہے۔

شہد

شہد میں قدرت نے ہر مرض کا علاج رکھا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کی اہمیت اور افادیت کو قرآن مجید میں بھی بیان کیا گیا ہے۔شہد میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو بغیر کسی منفی اثرات کے مرض سے نجات دلاتے ہیں، منہ کے السر میں منہ کے اندر دانے اور چھالے ہوجاتے ہیں ایسے میں اگر شہد کو ان پر لگایا جائے تو السر سے نجات مل سکتی ہے۔

خشخاش

منہ کے السر کی ایک بڑی وجہ معدے اور جگر گرمی بھی ہے۔زمین پر اگنے والی کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جو اندر کی گرمی کو ختم کر کے معتدل بناتی ہیں، ان میں خشخاش بے شمار خوبیوں کی حامل ہے۔خشخاش کو اگر خوراک میں شامل کرلیا جائے تو منہ کے السر سے فرار ممکن ہے۔

ناریل کا پانی

ناریل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کوئی بھی چیز بیکار نہیں، اس کا چھلکا، گودا، پانی اور چھال سب اپنی الگ تاثر رکھتے ہیں۔منہ کے السر میں ناریل کو چبا کر کھانا ممکن نہیں ہوتا اس سے منہ کے اندرونی حصوں میں تکلیف بھی ہوتی ہے اور ناریل کے سخت ہونے کی وجہ سے زخم کا بھی امکان ہوتا ہے ۔ناریل کا پانی منہ کے السر کا بہترین علاج ہے۔دن بھر میں وقفے وقفے سے ناریل کا پانی پینے سے منہ کا السر ختم ہوجاتا ہے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو منہ کے چھالوں اور تیزابیت کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک کپ پانی میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ملا کر اس سے کلیاں کرنے سے منہ کا السر ختم ہوجاتا ہے اور دانوں میں بھی آرام ملتا ہے۔

ایلوویرا

یہ وہ قدرتی پودا ہے جو درد میں کمی لانے کے لیے بہترین ہے۔ایلوویرا کا جیل منہ کے اندر ہونے والے چھالوں اور دانوں پر لگایا جائے تو کچھ ہی دنوں میں مرض سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ایلوویرا منہ کے چھالوں کو لمحوںمیں ٹھیک کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

ٹی بیگز

منہ کے السر میں اٹھنے والی تکلیف سےفوری نجات کے لیے ٹی بیگز جادوئی اثر رکھتے ہیں۔ٹی بیگ کو پانی میں ڈبو کر متاثرہ حصے پر لگانے سے نہ صرف آرام ملتا ہے بلکہ منہ کا السر بہت حد تک ختم بھی ہوجاتا ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top