Dawaai Blog

مَردوں کے لیے وزن کم کرنے کے آسان طریقے

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

وزن کا بڑھ جانا یعنی موٹاپا بے شمار بیماریوں کو جنم دیتا ہے، زندگی گزارنا مشکل ہوجاتا ہے اور انسان وزن کم کرنے کے لیے ہر وہ جتن کر گزرتا ہےجس سے اس کو وزن میں کمی کی امید ہوتی ہے۔کھانا پینا چھوڑنے سے لے کر سخت سے سخت ورزش بھی کرتا ہے تاکہ اس کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہو۔

مردوں میں وزن کم کرنے کے کچھ طریقے ایسے ہیں جو چربی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔اگر باقاعدگی سے ان پر عمل کیا جائے تومٹاپے کو شکست دینا کوئی مشکل نہیں ۔ایسے افراد جن کا وزن نارمل ہوتاہے وہ جاب سے لے کر گھر کے کاموں کو بخوبی انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایسے افراد جو مٹاپے کا شکار ہوں سب سے پہلے تو اپنی خوبصورتی کھو بیٹھتے ہیں، دیکھنے والوں کی نظر میں سوالیہ نشان بن جاتے ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی محنت کا کام انجام دینا ان کے لیے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے۔

وزن بڑھنے کے نقصانات

وزن بڑھنے کی وجہ سے بیماریاں زیادہ حملہ آور ہوتی ہیں۔
کوئی بھی محنت کا کام بخوبی انجام دینا مردوں کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔
ذرا سی محنت کے بعد سانس پھولنے کا عمل تیز ہوجاتاہے جو کبھی خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
کچھ نہ کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ کا احساس ہونے لگتا ہے۔
جسم پر سُستی چھائی رہتی ہے۔
جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے لگتی ہے جس سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
معمولی وزن اٹھانا بھی سخت دشوار ہوجاتا ہے۔
ذہن بوجھل رہنے لگتا ہے اور نیند کا غلبہ زیادہ رہتا ہے۔

وزن بڑھنے اور موٹاپے کا شکار مرد اور خواتین دونوں رہتی ہیں، لیکن مرد چوں کہ کاموں کے حوالے سے زیادہ سرگرم ہوتے ہیں اور ان کا وزن بڑھنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے گھر والوں اور ان سے جُڑے افراد کے لیے بھی مسئلہ بن جاتا ہے۔

ایسے افراد جو وزن کے بڑھنے کا شکار ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں ایسی تبدیلی لائیں جس سے نہ صرف ان کا وزن کم ہو، وہ اسمارٹ نظر آئیں بلکہ بیماریوں سے بھی خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

کچھ غذائیں، ورزش، احتیاط اور ضروری ہدایت ایسی ہیں جن پر اگر عمل کیا جائے تو وزن کو کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے،صحت بیماریوں سے محفوظ ہوجاتی ہے، زندگی اچھی لگنے لگتی ہے اور دیکھنے والا تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔

مردوں میں وزن کم کرنے کےطریقے

کیلوریز وزن بڑھانے میں زیادہ کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ کیلوریر اتنی ہی لی جائیں جتنی آپ کے جسم کو ضرورت ہے اس سے زیادہ وزن کے بڑھنے کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
ایسے غذا لیں جن میں کیلوریز کی مقدار کا آپ کو بخوبی علم ہو۔
شکر، سوفٹ ڈرنکس اور پروسیسڈ ویجیٹبل گھی میں کیلوریز کثرت سے پائی جاتی ہیں ان سے گریز کریں۔
اپنی خوراک میں تازہ رس دار پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

ورزش

ورزش صحت کے لیے ہر حال میں اہم ہے، جسم میں بننے والی زائد چربی کو گھلانے میں ورزش اہم کردار ادا کرتی ہے، مصروفیت کے اس دور میں اگر کچھ وقت ورزش کرلی جائے تو بڑھتے ہوئے وزن کو روکا جاسکتا ہے۔
اس کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ چہل قدمی پر توجہ دی جائے اگر دفتر، بازار ، اسکول یا اور کہیں جانا ہو اور پیدل جانے ممکن ہو تو پیدل سفر کو اہمیت دی جائے تاکہ چہل قدمی بھی ہوسکے اور صحت بھی اچھی رہے ، وزن میں بھی کمی واقع ہو۔

پانی

پانی قدرت کا نہایت اہم تحفہ ہے، ہزاروں بیماریوں کو قریب آنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بڑھتے ہوئے وزن میں کمی کا بہترین ذریعہ ہے، اگر دن بھر میں خاص مقدار میں پانی پیا جائے تو جسم کی اضافی چربی گھلنے میں مدد ملتی ہے اور موٹاپا اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔

نیند کی کمی

نیند انسان کے لیے بہترین نعمت ہے، اگر اس میں کمی واقع ہونے لگے تو جہاں دوسری بیماریاں سر اٹھاتی ہیں وہیں موٹاپا یعنی وزن کا بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔
جو لوگ اپنی نیند کے ساتھ انصاف کرتے ہیں ان کے جسم میں گریلن کی مقدار کم اور لیپٹن کا تناسب زیادہ ہوتاہے ۔وزن کم کرنے میں جسم میں موجودہارمونز لیپٹن اور گریلن اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ٹھنڈی جگہ پر قیام

ٹھنڈک میں جسم میں موجود فیٹس جسم کو گرم رکھنے کے لیے استعمال ہو تے ہیں جس سے وزن کم ہونے لگتا ہے ۔ یہ بات نئی تحقیق سے بھی ثابت ہے کہ سوتے وقت کمرے میں اے سی چلانے یا اسے ٹھنڈا رکھنے سے سوتے ہوئے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔

پروٹین شیک

سونے سے پہلے 30گرام تک پروٹین شیک پیا جائے تو اگلی صبح میٹابولزم زیادہ اچھا رہتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

چکن کا استعمال

مرغی کے گوشت کااستعمال جسم میں ٹرائپٹو فین نامی امائنو ایسڈ بناتا ہے، وزن کم کرنے لیے دن میں کم از کم ایک پاؤ چکن ضرور کھائیں۔

چیونگم چبانا

جاپانی محققین کی ایک جدید رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیونگم کا چبانا وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان کا خیال ہے کہ ‘وزن کم کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا چیونگ گم چباتے ہوئے پیدل چلنا۔ان کی تحقیق کے مطابق ‘وزن کو موثر طور پر کنٹرول کرنے کے لیے چلنے اور چبانے کی ملی جلی ورزش اہم ہو سکتی ہے۔

سلاد کا استعمال

کھانے میں سلاد کا استعمال وزن کو کم کرتا ہے جس میں کھیرا، گاجر، پیاز، چقندر اور ایسی سبزیاں شامل ہوتی ہیں جنھیں کچا بھی کھایا جاسکتا ہے۔

روزمرہ کی ترتیب

کچھ لوگ دنیا کے کاموں میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ وہ اپنی کوئی ترتیب نہیں بنا سکتے، دیر سے سوکر اٹھنا، کم کھانا، وقت پر نہ کھانا ، دیر سے سونا یا کم نیند لینا یہ سب وزن اور صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ایسے میں اپنے معمولات کو ترتیب میں لانا بہت اہم ہے۔وقت کھانا، وقت پر سونا، وقت پر جاگنا اور وقت پر دنیا کے کام انجام دینا صحت اور وزن دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔


فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top