Dawaai Blog

ناریل کا پانی بہترین زندگانی

naryal-ka-pani

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

پھول ہوں، پھل ہوں یا جڑی بوٹیاں سب انسانی صحت کے لیے اپنی مثال آپ ہیں۔انھی میں ناریل بھی اپنی خاصیت کی وجہ سے منفرد پہچان رکھتا ہے۔

ناریل کا درخت دیکھنے میں جتنا درازہوتاہے اس کے فائدے بھی اس سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہیں۔ناریل کی چھال، اس کا پانی، اس کا گودا ، اس کا تیل یہاں تک کہ اس کی لکڑی بھی خوبیوں اوراہمیت کی حامل ہے۔

ناریل کے طویل قامت درخت ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپا ل، سری لنکا اور مالدیپ میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ناریل کا تیل باقاعدہ کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

خواتین جلد کی خوبصورتی، دلکشی اور ملائمت کو قائم رکھنے کے لیے ناریل اور اس کے تیل کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتی ہیں۔انسانی جلد کے لیے ناریل بے شمار خوبیوں سے معمور ہے۔

ناریل پانی کے اجزا

 ناریل کے پانی میں فائبر کے علاوہ میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے۔ناریل کاپانی اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہے جو جسم کو نقصان پہنچانےوالے ذرات سے محفوظ رکھتا ہے

ناریل پانی کی خصوصیات

٭   ناریل کا پانی جسم میں شوگر کی مقدار کم کرنے میں بہت مدد کرتا ہے۔

 ٭   شوگر کے مریض بغیر کسی خدشات کے ناریل کا پانی اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کرسکتے ہیں۔

٭   ناریل کا پانی جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔

٭   ناریل کے پانی میں پروٹین اور وٹامن بی کمپاؤنڈٖ موجود ہوتا ہے ۔

٭   ناریل کے پانی میں چند قطرے لیموں کا رس ملانے سے جلد کی خشکی اور روکھا پن ختم ہوجاتا ہے۔

٭   ناریل کا پانی جلد گورا اور چمک دار بناتا ہے۔

٭   حاملہ خواتین کے لیے ناریل کا پانی بچے اور ان کے صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

٭   حمل کے دوران ناریل کا پانی استعمال کرنے سے پیدا ہونے والے بچے کی رنگت بھی گوری ہوتی ہے۔

٭    نااریل کاپانی پینےسے گردوں میں پتھری ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

ناریل کے پانی میں کولیسٹرول کم کرنے کی بہت اچھی صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث دل کے امراض ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے

٭   ناریل کاپانی جسم میں پانی کی کمی کو کم کرنے، پیٹ اور معدہ کی تکلیف کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

٭   پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔

٭   جگر اور معدے کی گرمی کو دور بھگاتا ہے اور صحت مند بناتا ہے۔

٭   پیشاب کی کمی کو دور کر کے مثانے کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔

ناریل کی خصوصیات اور فوائد

ناریل کا تیل

٭   ناریل کا تیل بالوں میں چمک لانے اور خشکی ختم کرنے میں مددگارثابت ہوتاہے۔

٭   ویٹامن ای سے مالامال کھوپرے کا تیل چہرے پر لگانے سے جلد کی لچک بحال ہوجاتی ہے اور جھریاں نہیں پڑتیں۔

٭   ایسی خواتین جو ہیر اسٹریٹنگ کے دوران بالوں کو نقصا ن پہنچا بیٹھی ہیں ان کے لیے ناریل کا دودھ سر پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

٭   ناریل کے تیل میں تھوڑی سی چینی ملا کر اگر چہرے پر کچھ دیر لگا رہنے دیا جائے تو چہرہ شاداب ہوجاتا ہے۔

٭   وہ خواتین جو جلد کے انفیکشن میں مبتلا رہتی ہیں ان کے لیے ناریل کے تیل میں تھوڑا سا نمک ملا کر لگانا بہترین علاج ہے۔

٭   ناریل کا تیل اگر ہونٹوں پر لگا لیا جائے تو ہونٹ نرم اور ملائم ہوجاتے ہیں۔

٭   جلد ہی نہیں اگر ناریل کے تیل میں نمک ملا کر کچھ دیر دانتوں پر لگا لیا جائے تو دانت موتیوں کی طرح چمک اٹھتے ہیں۔

٭   سردیوں کے دنوں میں رات کو سونے سے قبل اگر پیروں اور خاص طور پر ایڑیوں پر ناریل کا تیل لگا کر اسے ڈھانپ لیا جائے تو ایڑیاں پھٹنے سے بچ جاتی ہیں۔

٭   جلی ہوئی جلد پر خالص ناریل کا تیل لگانے سے حیرت انگیز افاقہ ہوتا ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top