Dawaai Blog

ورزش کو معمول بنائیں، اچھی صحت پائیں

Workout benefits

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

اچھی صحت ہر انسان کے لیے ضروری ہے، اچھی صحت کے لیے اچھی خوراک ہی نہیں بلکہ اور بھی کچھ اچھے کام ہیں جنھیں انجام دیتے ہوئے نہ صرف اچھی صحت بنائی جاسکتی ہے بلکہ اس کو اچھی طرح برقرار بھی رکھا جاسکتا ہے۔

اچھی صحت کے بے شمار فوائد ہیں ، سب سے بڑا فائدہ جو قابل ذکر ہے وہ یہ کہ بیماریاں حملہ آور ہونے سے پہلے محتاط ہوجاتی ہیں، جسم تندرست اور توانا ہو تو قوت مدافعت بڑھتی ہے اور یہی وہ قوت ہے جو بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی طاقت بھی رکھتی ہے۔

ورزش کی اہمیت

ورزش صحت اور تندرستی کی ضامن ہوتی ہے۔
جسم کو متوازن اور اسمارٹ رکھتی ہے۔
نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اوربیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
ورزش جسم کو مضبوط بناتی ہے اور بیماریوں کو اثر انداز ہونے سے دور رکھتی ہے۔
وروزش کمزور جسم کو طاقت دیتی ہے ۔
ورزش سے موٹاپا کم ہوتا ہے جو جسم کی بے شمار بیماریوں کا سبب ہوتاہے۔

ورزش کی اقسام

اچھی صحت کے لیے ورزش بہت اہم مانی جاتی ہے، ورزش کے اتنے فوائد ہیں کہ انگلیوں پر ان کا شمار بھی ممکن نہیں۔یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز مریض یا غیر مریض شخص کو صحت مند رہنے کے لیے ورزش کا مشورہ دیتے ہیں۔ورزش کئی طرح کی ہوتی ہے، جن میں جسمانی اور ذہنی ورزش خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

جسمانی ورزش

جسمانی ورزش اس کو کہتے ہیں جس سے جسم فٹ اور تندرست رہتا ہے۔یہ مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے ، کھیلوں کی ذریعے، تیز تیز چہل قدمی کرتے ہوئے، سائیکل چلانے کی مدد سے، بھاگنے دوڑنے وغیرہ وغیرہ۔

ذہنی ورزش

یہ ورزش ذہن کو تروتازہ رکھتی ہے، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے، دماغ کو تقویت دیتی ہے، ذہن کو سکون دینے کے لیے اچھی اور کھلی فضا، بھرپور نیند اور ایسے کھیلوں اور کاموں میں خود کو مصروف رکھنا جو ذہن کی بہتر پرورش کرتے ہیں ذہنی ورزش کے زمرے میں آتے ہیں۔

ورزش نہ کرنے کے نقصانات

جو لوگ ورزش کو اہم نہیں سمجھتے ہیں وہ جلد تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
جسم پھیلنے لگتا ہے اور جسم میں چربی بڑھ جاتی ہے جو مٹاپے کی شکل میں ظاہر ہو کر شخصیت کو عیب دار بنا دیتی ہے۔
جسم کا گوشت یعنی کھال کمزور پڑ جاتی ہے اور جسم کے مختلف حصوں سے لٹکنا شروع ہوجاتی ہے کو بری معلوم دیتی ہے۔
ورزش نہ کرنے سے جسم کمزور پڑجاتا ہے اور سانس بار بار پھولنے لگتی ہے۔
جسم میں خون بننے کا عمل سست پڑ جاتا ہے جس سے چہرے پر زردی چھانے لگتی ہے۔
خون کی کمی اور خون کے نہ بننے کے عمل سے جگر کے امراض جنم لیتے ہیں جن میں یرقان خاص طور پر قابل ذکر مرض ہے۔

ورزش کی اقسام

چہل قدمی

اگر آپ ورزش کی مدد سے خود کو صحت مند اور توانا رکھنا چاہتے ہیں تو چہل قدمی کا اہتما کریں، خاص طور پر رات کا کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر کسی پارک، باغ یا گھاس پر چہل قدمی کریں جو ایک عام انسان کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

سائیکل چلائیں

جسمانی ورزش میں تیز تیز سائیکل چلانابہترین ورزش مانی جاتی ہے، اس سے جسم کے جوڑ اور پٹھے متحرک رہتے ہیں اور جسم میں خون کا دوران بھی فعال رہتا ہے۔

بھاگنا

جاگنگ ٹریک یا کسی پارک وغیرہ میں اگر تیز تیز بھاگا جائے تو یہ بھی جسمانی ورزش کہلاتی ہے، اس سے سانس کی ورزش بھی ہوتی ہے اور جسم سے بہنے والا پسینہ اندرکی چربی کو گھلا دیتا ہے جس سے جسم اور جلد دونوں پرکشش بن جاتے ہیں۔

کتب بین – کتابیں پڑھنا

ذہنی ورزش کی بات کی جائے تو مطالعہ اہمیت کا حامل ہے، ذہن کو ایک طرف یکسو کرنے کے لیے کتب بینی یعنی کتابوں ، رسائل یا اخبار کا پڑھنا ذہنی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے اور ذہن کو تروتازہ بناتا ہے۔

ذہنی آزمائش کے کھیل

اکثر دیکھا گیا ہے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی ذہنی آزمائش کے کھیل شوق سے کھیلتے ہیں، اس سے ذہن تیز ہوتا ہے اور یہ بھی ایک قسم کی ذہنی ورزش کہلاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں ایسی سرگرمیاں منعقد کروا کے ذہنی ورزش کروائی جاتی ہے۔
فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top