Dawaai Blog

کیا بدہضمی دوسری بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے؟

badhazmi-

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera.

بیماریوں کا ہونا اوران کی درست تشخیص مریض اور ڈاکٹر کے درمیان ایک نیا راستہ ہموار کرتی ہے۔اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ بڑی بڑی بیماریوں کا سبب وہ چھوٹی چھوٹی بیماریاں ہوتی ہیں جنھیں ہم نظر انداز کردیتے ہیںاور پھر وقت گزرنے کے بعد وہ خطرناک بیماریوں کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق کسی بھی ایسی بیماری کا ہونا جو معمول بن جائے اور پھر اس کی طرف توجہ نہ دی جائے یہ اپنی صحت کے ساتھ زیادتی ہے۔اگر کوئی شخص ایسی کسی صورت حال کا سامنا کررہا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر ے تاکہ وہ کسی بڑی بیماری سے محفوظ رہ سکے۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بدہضمی، سینے میں جلن، متلی ، گیس، قے ، دست اور قبض جیسی بیماریاں ایک عام انسان کو اپنے گھیرے میں لیے رکھتی ہیں، جس کو وہ اپنی لاپروائی کی وجہ سے ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں گریز کرتا ہےاور اپنی مدد آپ کے تحت میڈیکل اسٹور سے سستی اور عام دوائیں لے کر اس کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے جو انسانی صحت کے لیے غلط ہے۔

کچھ بیماریاں ایسی بھی ہوتی ہیں جنھیں بڑی بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے ، جیسے بدہضمی کا ہونا اور بار بار ہوتے رہنا، پیٹ میں گیس کا بھر جاناوغیرہ۔انسان کا نظام ہاضمہ درست ہو تو وہ سیکڑوں بیماریوں سے دور رہتا ہے۔نظام ہاضمہ خراب ہونے کی صورت میں بدہضمی جیسی بیماری جنم لیتی ہے اور پھر بیماریوں کا نہ رکنے والا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بدہضمی خود کوئی بیماری نہیں ہے لیکن یہ بیماریوں کی علامت ظاہر کرتی ہے۔ جواس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اس پر فوری اور بھرپور توجہ دی جائے تاکہ مریض اور مرض دونوں کی حفاظت ممکن ہوسکے۔

بدہضمی دوسری بیماریوں کی علامت

السر

بدہضمی السر کی علامت ثابت ہوتی ہے۔السر کھانے کی آنت میں زخم کے ہونے کو کہتے ہیں۔ اس سے مریض نہ تو خوراک اچھی طرح کھا سکتا ہے اور نہ ہی اس کو ہضم کرنے کی طاقت رکھتا ہے جس کے نتیجے میں درد مزید بڑھ جاتا ہے اور صحت متاثر ہونے لگتی ہے۔

سر کا درد

بدہضمی ، سر میں مستقل رہنے والے درد کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔ بدہضمی کی صورت میں بننے والی گیس پیٹ سے سر کی جانب سفر کرتی ہے نیتجے میں سر کا درد ظاہر ہوتا ہے اوریہ کیفیت متاثرہ شخص کے نزدیک ناقابل برداشت ہوتی ہے۔

دل کا مرض

بدہضمی کی صورت میں پیٹ میں گیس بھرنا شروع ہوجاتی ہے جو نیچے سے اوپر کی جانب جاتی ہے اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہ دل کی تکلیف کا سبب بن جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کبھی کبھی متاثرہ شخص کے سینے میں ایسا درد اٹھتا ہے جو عارضہ قلب تصور کیا جاتا ہے لیکن اس کی وجہ بدہضمی یا گیس ہوتی ہے۔

پِتے کا بڑھ جانا

پِتہ انسانی جسم میں خوراک کو ہضم کرنے کا کردار ادا کرتا ہے۔قدرت نے جسم میں ہر عضو کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور رکھا ہے۔پتہ خراب ہوجانے کی صورت میں عموماً ڈاکٹرز آپریشن کے ذریعے اسے نکال دیتےہیں ، جس کے بعد مریض کو کھانا ہضم کرنے میں کچھ مشکل کا سامنا بھی رہتا ہے۔ 

یرقان

یرقان ایک ایسا مرض ہے جس میں جگر خون بنانے کا عمل سست کردیتاہے، جس کے نیتجے میں جسم پیلاپڑ جاتا ہے اور یرقان کے مریض کے لیے چلنا پھرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ بدہضمی بھی اس کی ایک بہت اہم علامت سمجھی جاتی ہے۔ اگر بدہضمی کا فوری علاج نہ کیا جائے تو جگر کی بیماری پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو یرقان اور ہیپا ٹائٹس جیسی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔

 بدہضمی سے بچائو کے طریقے

کھانا ہمیشہ کم مقدار میں یعنی پیٹ کا کچھ حصہ خالی رکھ کر کھایا جائے۔

کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے گریز کیا جائے۔

ایسی مرغن اور مسالے دار کھانوں سے گریز کیا جائے جو بدہضمی کا سبب بنتی ہیں۔

دن بھر میں پانی زیادہ سے زیادہ پیا جائے تاکہ نظام ہاضمہ درست رہے۔

کھانوں میں لیموں اور ادرک کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

رات کا کھانا کھانے کے تقریباً ایک گھنٹے کے بعد نیند لی جائے۔

کھانے کے بعد اگر کچھ دیر چہل قدمی کی جائے تو بدہضمی سے بچا جاسکتا ہے۔

کھانے سے پہلے پانی پینا اور کھانے کے درمیان پانی پینا سنت عمل بھی ہے اور بدہضمی سے بچاتا بھی ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top