Dawaai Blog

!ہوجائے پھر آج۔۔۔ بد ہضمی کا علاج

بدہضمی سے پیٹ ميں درد

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera.

بدہضمی کیا ہے؟

کسی بھی چیز کی زیادتی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔انسانی صحت کا دارومدار اس کے نظام ہاضمہ پر ہوتا ہے۔ معیاری غذائیں معدے کو تقویت عطا کر کے نہ صرف صحت بحال رکھتی ہیں بلکہ معدے کی مضبوطی کا باعث بھی بنتی ہیں۔

انسانی جسم میں موجود معدے کی کارکردگی صحت کو بہتر بناتی ہے۔انسان جو غذا کھاتا ہے معدہ اسے ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔بعض اوقات بہت زیادہ بھوک لگنے کی صورت میں بہت زیادہ کھانا کھالیا جاتا ہے، جسے معدہ ہضم کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اور اس کے نتیجے میں بد ہضمی جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بدہضمی مختلف صورتوں میں سامنے آتی ہے جن میں ۔

معدے اور سینے میں جلن کا ہونا۔

 گیس کا بننا۔

 تیزابیت کا محسوس ہونا۔

 قے یا متلی کا ہونا۔

پیٹ کا پھولنا۔

ان تمام کیفیات کو بدہضمی کا نام دیا جاتا ہے۔

بدہضمی سے بچائو کے لیے

ایسی غذائیں جو جلد ہضم ہونے کی صلاحیت رکھتی ہوں، ان کو خوراک کا حصہ بنائیں۔

خشک کھانوں کی بجائے شوربے میں تیار کی جانے والی سبزیاں اور گوشت کھائیں۔

تیز مرچ مسالوں کی بجائے ہلکی پھلکی غذائوں کا استعمال کریں۔

کھانے میں دالوں کا استعمال زیادہ کریں اس سے پروٹین بھی حاصل ہوتا ہے اوریہ جلد ہضم ہوجاتی ہیں۔

بہت زیادہ پیٹ بھر کے کھانا کھانے سے گریز کریں۔

کھانا کھاتے وقت پیٹ کا کچھ حصہ خالی چھوڑ دیں تاکہ طبیعت پہ بھاری پن محسوس نہ ہو۔

کھانا کھانے کے فوراً بعد سونے سے احتیاط برتیں۔

رات کو سونے سے تقریباً ایک گھنٹا قبل کھانا کھائیں۔

کھانے کے بعد اگر کچھ دیر چہل قدمی کریں تو کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔

کھانا کھا کر فوراً سونا معدے کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے جس سے بدہضمی ہوجاتی ہے۔

فاسٹ فوڈ زیادہ تر خشک ہوتے ہیں لہٰذا ان کو کھانے سے بچیں۔

باہر کی نسبت گھر کے کھانوں کو زیادہ اہمیت دیں، جو جراثیم سے پاک ہوتے ہیں۔

کھانے کے بعد گلاس بھر کے پانی پینے سے گریز کریں۔

کھانے کے شروع اور درمیان میں پانی پینے کو معمول بنائیں، یہ سنت رسول ﷺ  بھی ہے اور اچھی صحت کی ضمانت بھی۔

ہاضمے کے لیے مفید غذائیں

انڈا

انڈا اپنے اندر بھرپور طاقت لیے دودھ سے زیادہ فائدہ مند غذاہے۔یہ ایک ایسی غذا نما دوا ہے جو جسم کو نہ صرف تقویت پہنچاتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے دور بھی رکھتا ہے۔ انڈا مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔ زیادہ گھی میں بنا ہوا انڈا بدہضمی کا سبب بنتا ہے جب کہ ابلے ہوئے انڈے کے مقابلے میں آدھا ابلا ہواانڈا جلد ہضم ہوجاتا ہے جو طبیعت میں بھاری پن بھی پیدا نہیں کرتا۔

دہی

دہی وہ غذا ہے جس کے بارے میں اب تک سیکڑوں تحقیقات منظر عام پر آچکی ہیں اور ان میں زیادہ تر اس کے فوائد کو ثابت کرتی ہیں۔ دہی کے بارے میں ماہرین کی ایک رائے یہ بھی ہے کہ اگر اس کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو یہ بڑھاپے کو وقت سے پہلے آنے کی کبھی دعوت نہیں دیتی۔دہی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔معدے کی جلن اور تیزابیت سے دور رکھتی ہے اور بدہضمی کا شکار ہونے سے بچاتی ہے۔

لیموں

وٹامن سی سے بھرپور چھوٹا سا لیموں اپنے اندر حیرت انگیز خزانے رکھتا ہے۔ کھانوں میں لیموں کا استعمال جلن، تیزابیت اور معدے کی سوزش سے بچاتا ہے۔کچھ ایسے مرغن کھانے بھی ہوتے ہیں جن میں اوپر سے لیموں کے قطرے شامل کر کے انھیں زود ہضم بنالیا جاتا ہے جن میں نہاری، پائےاور حلیم شامل ہیں۔ان سے نہ صرف ذائقہ دوبالا ہوتا ہے بلکہ یہ غذائیں جلد ہضم بھی ہوجاتی ہیں۔

قے اور متلی کی صورت میں لیموں بے انتہا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ، خاص طور پر سرکے درد میں لیموں کے چند قطرے زبان پر رکھ لینے سے طبیعت کی بے چینی ختم ہوجاتی ہے۔

پانی

بدہضمی سے بچائو کے لیے جہاں غذائیں مفید ہیں وہیں پانی بھی اپنی منفرد طاقت رکھتا ہے۔پانی ٹھوس غذا کو ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق کھانے سے پہلے پانی کا پینا میٹابولزم کی رفتار کو بڑھا تا ہے، اور درمیان میں پانی پینا معدے کی تیزابیت اور جلن کو رفع کرتا ہے۔

تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ دن میں دس سے بارہ گلاس پانی پیتے ہیں وہ بدہضمی کا شکار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں اور صحت کے حوالے سے تن درست بھی رہتے ہیں۔

پپیتا

وٹامن اے اور وٹامن بی سے بھرپور یہ پھل دیکھنے میں بہت سستا اور عام سا نظر آتا ہے لیکن جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پپیتےکے استعمال سے پیٹ کا ورم، قبض اور سینے کی جلن میں کمی واقع ہوتی ہے ۔بدہضمی کے شکار افراد اگر کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد پپیتا کھائیں تو ان کا نظام ہاضمہ درست رہتا ہے۔

سونف اورپودینہ

سونف اور پودینے کے پانی کو بدہضمی سے نجات کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔سونف اور پودینے کا پانی غذائی نالی کو سکون پہنچاتا ہے۔قے ، متلی اور دست کی صورت میں یہ معدے کو تقویت پہنچاتا ہے اور بدہضمی کی شکایت کو دور کرتا ہے۔

سیب کا سرکہ

سرکہ استعمال کرنا سنت بھی ہے اور شفا بھی۔سیب کا سرکہ پانی میں ملا کر پینے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور بدہضمی سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔سرکہ سلاد میں استعمال کرنے سے صحت اچھی اور نظام ہاضمہ فعال رہتا ہے۔

کالے چنے

طاقت سے بھرپور ہونے کے علاوہ ان میں یہ خاصیت موجود ہے کہ ان کے استعمال سے معدہ ٹھیک رہتا ہے۔ان میں فائبر اور پروٹین کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہوتے ہیں۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top