Dawaai Blog

یوگا امراض قلب کا حیرت انگیز علاج

yoga benefits

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera.

حالیہ سائنسی جائزوں اور تحقیقات کے مطابق یوگا دل کے کئی کاموں پرسنجیدہ اورقابل قدراثرات مرتب کرتا ہے، اس لئے دل کے امراض کا علاج کرانے والے افراد اپنے معمولات میں یوگا کوشامل کرسکتے ہیں، ہم ذیل میں تین بڑی وجوہات کا ذکرکررہے ہیں کہ آپ کے دل کی صحت کیلئے یوگا اتنا کیوں اہم ہے۔

یوگا عضلات قلب کے بے قاعدہ اور بے ہنگم انقباض کی زیادتی کو روکتا ہے:۔

عضلات قلب کا بے قاعدہ اور بے ہنگم انقباض کا دل کی عمومی دھڑکن میں خلل ڈالنے سے تعلق ہے، ایک شخص کی زندگی اور معمول کی ذمہ داریاں اس وقت بڑی حد تک متاثرہوتی ہیں جب وہ دل کی دھڑکن کی غیرمعمولی خرابی کا شکارہوتاہے، یوگا عضلات قلب کے بے قاعدہ اور بے ہنگم انقباض میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور آپ کی زندگی کے معیار میں بہتری لاتا ہے۔

یوگا فشار خون کو برقرار رکھتا ہے:۔

بلند فشارخون ان اہم پہلوئوں میں سے ایک ہے جو دل سے متعلقہ متعدد امراض کا باعث بنتے ہیں، یومیہ بنیادوں پر یوگا کرنا انقباضی اور انبساطی فشار خون کو کم کرتا ہے، یوگا آپ کے ذہن اورجسم کو پرسکون رکھتے ہوئے فشار خون کو برقراررکھتا ہے، یوگا مشتعل اور غیرفعال دماغ کو سکون دے سکتا ہے اور دل کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے جوبلندفشارخون کا موجب بنتاہے۔

یوگا تنائوکو کم کرتا ہے:۔

تنائو ان عوامل میں سے سب سے اہم عمل ہے جو آپ کے دل کی صحت پر اثر ڈالتا ہے، روزانہ یوگا کرنا آپ کے فشارخون اور دل کی شرح کو قابو میں رکھتا ہے، دل کے دورے یا اس سے متعلق کسی اور عارضے میں لاحق لوگوں کیلئے یوگا ان کی صحت کیلئے حقیقتاً مفید ہوسکتا ہے، دبائوکی وجہ سے سرجیکل بائی پاس سے گزرنے والے مریض پریشانی اور غم جیسے جذبات کا سامنا کرتے ہیں، دل کے حوالے سے کوئی بھی بیماری مریض کو انتہائی دبائو والی صورت حال میں ڈال دیتی ہے جس کے نتیجے میں مریض کی صحت مزید گرجاتی ہے،  یہی وجہ ہے کہ یوگا اپنا کرداراداکرتا ہے اور آپ کو پرسکون اور دبائو سے پاک رکھنے کیلئے مددگارہوتاہے۔

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top