Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.
وزن کم کرنے کے آسان اور صحت افزا طریقے
ایسے افراد جن کا وزن زیادہ بڑھ جاتا ہے ان کو وزن کم کرنے کی فکر لاحق ہوجاتی ہے، ان کی یہ مسلسل پریشانی انھیں ذہنی دبائو کا شکار تو کرتی ہی ہے لیکن ان کے وزن کو کم کرنے میں ناکام ثابت ہوتی ہے، کیوں کہ کہا تو یہ بھی جاتا ہے کہ پریشانی سے انسان کمزور ہوجاتا ہے۔کمزوری اپنی جگہ ہے اور وزن کا بڑھنا اپنی جگہ۔
وزن کم کرنے کے یوں تو بے شمار طریقے ہیں ، طبی ماہرین نے بھی اس پر تحقیق کی ہے اور ان سے عوام کو آگاہ بھی کیا گیا ہے۔انھی میں متوازن خوراک ، ورزش،سونے اور جاگنے کی ترتیب، پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب اور بے شمار طریقے شامل ہیں۔جن پہ اگر تھوڑی سی توجہ مرکوز کرلی جائے تو وزن بڑھنے کا عمل رک سکتا ہے۔
جب پسینہ آتا ہے تو جسم میں موجود زہریلے مادے نکل جاتے ہیں جس سے جسم بہت ہی ہلکا پھلکا محسوس ہوتا ہے۔تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پسینہ آنے سے انسانی وزن کم ہوتا ہے۔مزید یہ کہ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور خود کو اسمارٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں ایسی غذائوں کا استعمال شروع کردیں جس سے آپ کا وزن بھی کنٹرول رہے اور آپ ہر کسی کو اسمارٹ نظر آئیں۔
پانی سے وزن میں کمی
نی، وزن کم کرنے کا سب سے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ پانی کا استعمال جسمانی میٹابولزم کو تیز اور وزن کو کم کرتا ہے۔
پانی جسم میں خون کے بہاؤ کو فعال رکھتا ہے جس کی وجہ سے جسم اضافی چربی بنانے سے محفوظ رہتا ہے۔
ماہرین کی طبی تحقیق کے مطابق ٹھنڈا پانی جسم کی کیلیوریز کو ضائع کرنے یا جلانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اگر وزن کم کرنا مقصود ہو تو ٹھنڈا پانی زیادہ سے زیادہ پیا جائے۔
بھوک سے زیادہ کھانا جسم کو موٹا کرتاہے، یہی وجہ ہے کہ کھانے سے پہلے اگر پانی پی لیا جائے جو کہ سنت عمل بھی ہے تو اس سے پیٹ کا کچھ حصہ پانی سے بھر جاتاہے اور بہت زیادہ کھانا جسم کا حصہ نہیں بنتا جس سے وزن اور صحت دونوں برقرار رہتے ہیں۔
اگر نیم گرم یعنی ہلکا گرم اپنی پیا جائے تو جسم کی اضافی چربی پگھل جاتی ہے اور وزن میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
دن میں کم سے کم 8گلاس پانی پینا صحت کے ساتھ ساتھ وزن کو کم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
گرین ٹی سے وزن میں کمی
گرین ٹی یعنی سبز چائے وہ قدرتی اجزا سے بھرپور وہ غذا ہے جو ہر عمر کے لوگوں میں پسند کی جاتی ہے۔گرین ٹی میں کچھ ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو اور بیماریوںکے خاتمے کے علاوہ جسم کو تندرست رکھتے ہیں اور وزن کو بھی بڑھنے سے روکتے ہیں۔
موٹاپا کم کرنے کے لیے جسم کے میٹابولزم کو متحرک کرنے میں بھی سبز چائے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں موجود کیفین اور فیٹی ایسڈ موٹاپے کے خلاف جسم کی کارکردگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
کھانے کے کم سے کم 20 منٹ بعد ایک کپ سبز چائے پئیں۔ اس میں موجود اجزا جسم سے ناصرف اضافی چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے ہیں۔
کافی سے وزن میں کمی
دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروبات میں کافی بھی قابل ذکر ہے۔
انسانی جسم کے لیے کافی کے بے شمار فوائد ہیں جن میں ایک فائدہ وزن کا کم کرنا بھی ہے۔
ایسی خواتین اور مرد جو اپنے وزن سے پریشان ہیں ان کو چاہیے کہ وہ کافی کا استعمال زیادہ کریں۔
کافی میٹابولزم کو بڑھا کر چربی گھلانے کا عمل تیز کر دیتی ہے۔
ذائقے میں قدرے تلخ یہ کافی جسم کو کتنا خوبصورت بناتی ہے اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
لیموں سے وزن میں کمی
لیموں کے فوائد تو شاید شمار کرنا بھی مشکل ہوجائیں، بظاہر چھوٹا سا گول لیموں اپنے اندر جو خزانے چھپا کر رکھتا ہے عقل وہاں تک پہنچ بھی نہیں سکتی۔
دنیا بھر میں لیموں پر ہونے والی ماہرین کی تمام تحقیقات میں سے اب تک کوئی تحقیق ایسی سامنے نہیں آئی جس میں لیموں کو وزن کم کرنے کے لیے بے فائدہ مانا گیا ہو۔
لیموں کو اگر مسلسل استعمال کیا جائے تو ایک مہینے میں 10سے 12کلو وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
لیموں کے رس کو ایک گلاس پانی میں ملا کر اگر اس میں شہد شامل کرلیا جائے اور پابندی سے کچھ دن پیا جائے تو حیرت انگیز طور پر وزن کم ہوجاتا ہے۔
لیموں کا چھلکا، بیج اور رس تینوں وزن کو کم کرنے اور بڑھے ہوئے پیٹ کو درست حالت میں لانے کا بہترین علاج ہیں۔
وزن کا گھٹنا نیم گرم پانی صحت مند میٹا بولزم کیلئے بہترین ہے. اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو نہار منہ ایک گلاس گرم پانی اور لیموں کے ساتھ پیجئے..
ایلوویرا سے وزن میں کمی
ایلوویرا جسے گھیکواربھی کہا جاتا ہے بہت سی بیماریوں کا سستا اور آسان علاج ہے جس میں وزن کا گھٹانا خاص ہے۔
ایلوویرا کے جوس کا روزانہ استعمال موٹاپےاور جسم کی چربی کو ختم کرتا ہے۔یہ 96 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔
ایلوویرا وٹامن اے، سی اور ای، فولک ایسڈ، وٹامن بی 12اور کولین سے بھرپور ہے۔
اس میں کیلشیم، کوپر، میگنیشیم، مینگنیز، سیلینیم، سوڈیم، زنک اور پوٹاشیم جیسے معدنیات بھی شامل ہیں۔
اگر وزن میں کمی کے لیے روزانہ صبح ایک گلاس ایلوویرا کا جوس پیا جائے تو جسم میں اضافی چربی گھل جاتی ہے اور اس میں موجود معدنیات جسم کو اسمارٹ بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے
پھلوں سے وزن میں کمی
ایسے پھل جو جسم کو فربہ ہونے سے بچاتے ہیں، وزن کو اعتدال میں رکھتے ہیں ان کا استعمال بہت ضروری ہے۔خاص طور پر رس دار پھلوں میں کم کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے جن میں تربوز، خربوزہ، کینو، گرمااور سردا اس کے علاوہ پپیتا وزن کم کرنے میں حیرت انگیز خصوصیات کا حامل پھل ہے ۔
جاپان میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر چکوترے کے تیل کی خوشبو کو کچھ دیر تک لگا تار سونگھا جائے تو وزن کم ہوتا ہے اور صحت اچھی رہتی ہے۔
دن بھر میں چکوترے کا دو لیٹر تازہ جوس پینے سے 23کلو تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔کینو کا استعمال موٹاپے کو ختم کرتا ہے۔
تربوز کا شربت پینے سے جسمانی چربی گھلتی ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔
کیلے کھانے سے میٹابولزم ریٹ بڑھتا ہے جو کہ پیٹ کی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔
پپیتے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی وزن میں کمی کرتے ہیں، جسم کی چربی کے علاوہ پیٹ کی چربی کو بھی پپیتا گھلادیتا ہے۔
وزن گھٹانے والی سبزیاں
کھانے میں ایسی سبزیاں جو جسم کو فربہ ہونے سے روکتی ہیں ان کا استعمال بہت ضروری ہے۔سبزیوں میںمختلف اقسام کے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے بھی ضروری ہوتے ہیں اور وزن کو بڑھنے سے بھی روکتے ہیں۔
کچی سبزیاں
کچی سبزیاں جنھیں عموماً سلاد میں بھی شامل کیاجاتا ہے ، مثلاکھیرا، چقندر، گاجر، پیاز، سلاد کے پتے اور ٹماٹر وغیرہ اگر خوراک میں ان کو شامل رکھا جائے تو وزن بڑھنے سے رک سکتا ہے۔
چقندر اور بند گوبھی
ان میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔جو گھٹانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ہری سبزیوں میں کیلوریزاور اور کارپوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے۔یہ زود ہضم غذائیں ہیں خاص طور پر خواتین کے لیے یہ بہت اہم ہیں۔
آلو
آلو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مٹاپے کا سبب بنتا ہے ، لیکن سفید آلو اپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے الگ پہچان رکھتا ہے۔سفید آلو کھانے سے وزن کم ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔سفید آلو کے علاوہ شکر قندی اور شلجم جیسی سبزیاں بھی وزن گھٹانے ک لیے بہت خاص ہوتی ہیں۔
پھلیاں
پھلیوں میں ہائی پروٹین اور فائبر پایا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ گائوں دیہاتوں میں زیادہ تر کھانوں میں پھلیوں کا استعمال کیا جاتا ہے،۔ان کو دال کے ساتھ ملا کر بھی پکایا جاتا ہے کیوں کہ دالوں میں بھی ہائی پروٹین موجود ہوتا ہے۔پھلیاں وزن گھٹانے کے حوالے سے بہت مفید ہیں۔
کدو
کدو کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے۔یہ بہت ہلکی سبزی ہے لیکن توانائی اور مدافعت میں اضافہ کرنے کا کمال رکھتی ہے۔کھانے میں کدو کا استعمال کرنے سے جلن اور تیزابیت دور ہوتی ہے اور وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔
کھیرا
ہمارے یہاں سلاد شوق کھایا جاتا ہے، اور سلاد میں کھیرا اور ککڑی ضرور شامل کی جاتی ہے۔کھیرے اور ککڑی کے استعمال سے گردوں کی صفائی بھی ہوتی ہے اور یورک ایسڈ بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔کھیرے اور ککڑی میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
مرغن غذائوں سے پرہیز
ایسے کھانے جو بہت زیادہ مرغن ہوں ،وزن کے بڑھنے کا سبب بنتے ہیں۔خاص طور پر گھر سے باہرہوٹلز، ریسٹورنٹس یا پھر ڈھابوں پر موجود کھانے جن میں ناقص اجزا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔تیز مسالوں کے کھانے بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں لیکن زیادہ گھی یا تیل میں تیار کیے گئے کھانوں سے وزن بہت تیزی سے بڑھتا ہے اور بہت سی بیماریاں جنم لینا شروع ہوجاتی ہیں۔
فرخ اظہار