Dawaai Blog

دیسی گھی میں کھانے بنانے کے فوائد

asli-ghee

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

اچھی خوراک اوراچھے کھانے نہ صرف اچھی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ اس سے زبان کو بھی ایک سے ایک نیا ذائقہ ملتا ہے اور کھانا سیر ہو کر کھایا جاتا ہے جو جسم کو لگتا ہے اور صحت تندرست اور توانا رہتی ہے، اور اچھی صحت زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔

مرچ مصالحوں اور مختلف تراکیب سے تیار کیے جانے والے کھانے اپنی جگہ لیکن دیسی گھی میں بنائے جانے والے کھانوں کی اپنی ہی الگ غذائیت اورانفرادیت ہوتی ہے۔

عام گھی اورتیل میں تیار کیے جانے والے کھانے ذائقے میں تو اچھے ہوتے ہیں لیکن صحت کے حوالے سے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جب کہ دیسی گھی عام گھی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے۔

بات کھانوں کی حد تک ہی نہیں، دیسی گھی میں مٹھائیاں بھی تیار کی جاتی ہیں، اور کچھ مٹھائیاں تو بطور خاص اصلی اور دیسی گھی میں تیار کر کے فروخت کی جاتی ہیں جو اپنی منفرد شہرت رکھتی ہیں، اس سے ذائقہ بھی اچھا ملتا ہے اور صحت کے لیے نقصان دہ بھی نہیں ہوتیں۔

دیسی گھی کےاجزا

دیسی گھی میں وٹامن  اے، ڈی، ای اور وٹامن کے کثیر مقدارمیں پایا جاتا ہے،اس کےعلاوہ بیوٹیرک ایسڈ، فیٹی ایسڈز، امینوایسڈز جوچربی اورفیٹ سیلز کو سکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ لنولینک ایسڈ یہ اومیگا سکس فیٹی ایسڈز کی ایک قسم ہے۔

دیسی گھی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی موجود ہیں۔کوجیگیٹڈ لینولیس ایسڈ نامی جز جسمانی وزن میں کمی اور بلڈ پریشر سمیت مختلف اقسام کے کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

کھانوں میں دیسی گھی کے فوائد

٭   دیسی گھی میں جو چربی پائی جاتی ہے وہ جسم ، صحت اور جلد کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

٭   دیسی گھی جسم میں جمنے کی صلاحیت نہیں رکھتا جس کی وجہ سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

٭   دیسی گھی کا کھانوں میں استعمال جگر کو مضبوط بناتا ہے۔

٭   عام تیل یا گھی کے مقابلے میں دیسی گھی میں آگ کو پکڑنے کی طاقت نہیں ہوتی جس سے تحفظ رہتا ہے۔

٭   ایسے افراد جو دائمی قبض کا شکار ہیں ان کے لیے دیسی گھی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

٭   دیسی گھی میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔

٭ دیسی گھی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور کیلشیم کے مقابلے میں ہڈیوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

٭   دیسی گھی کے استعمال سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے اور کمزوری ختم ہوتی ہے۔

٭   جسم میں مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے اور نظام ہاضمہ کے لیے بھی دیسی گھی مفید ہے۔

٭   دیسی گھی میں پائے جانے والے ایسڈز نظام انہضام کی بہتری کا موثر ذریعہ ہیں۔

٭   دیسی گھی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتاہے اور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔

٭   کینسر جیسے موذی مرض میں دیسی گھی حیرت انگیز طور پر فائدہ پہنچاتا ہے۔

٭   دیسی گھی میں پائے جانے والے وٹامنز جسم میں ہارمونز کی پیداوار کو بہتر بناتے ہیں۔

٭   دیسی گھی کا کھانوں میں استعمال جسم کی چربی کو پگھلاتا ہے۔

٭   اس کے استعمال سے بدن کی سوجن دور ہوجاتی ہے۔

٭   بلڈپریشر کوکنٹرول رکھنے کے لیے دیسی گھی بہت مفید ہے۔

٭   دیسی گھی جلد کو خوبصورت، چمکدار اور روشن بناتا ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top