Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.
کلونجی اس کے بیج اور اس کا تیل اپنے اندر جتنی شفا رکھتے ہیں شاید ہی کوئی پھل، جڑی بوٹی یا اور کسی شے میں اتنے فوائد پائے جاتے ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے’’کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفا ہے‘‘
کھانوں کو خوش ذائقہ بنانے کے علاوہ کلونجی کے سیاہ دانے انسانی صحت، جلد اور بالوں کے لیے بھی انتہائی مفید مانے جاتے ہیں۔
اگر آپ جلد کو تروتازہ اور اپنے بالوں کو گھنا اور چمک دار دیکھنا چاہتی ہیں تو کلونجی کے بیجوں اور اس کے تیل سے فائدہ حاصل کریں، کلونجی کے تیل اور بیج مختلف طریقوں سے استعمال کیے جاتے ہیں جو جلد اور سر کے بالوں کے لیے بہت مفید ہیں۔
کلونجی چہرے کی جلد کے لیے مفید
٭ کلونجی کھانے سے بدن اور چہرے کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔
٭ وہ لوگ جن کے بدن یا چہرے پر تل نکل آئے ہوں وہ پابندی سے کلونجی کا تیل استعمال کریں تو چہرے کے تل ختم ہوسکتے ہیں۔
٭ جلد پر ہونے والی خارش پر اگر کلونجی کا تیل لگایا جائے تو خارش بھی ختم ہوجاتی ہے اور جلد بھی سرخ نہیں ہوتی۔
٭ کلو نجی باریک پیس کر، سرکے میں ملا کر سونے سے پہلے چہرے پر لیپ کریں اور صبح چہرہ دھولیں، کیل مہاسے غائب ہوجائیں گے۔
٭ کلونجی کو توے پر بھون کر روغن مہندی میں ملا کر لگانے سے نہ صرف زخم بھر جاتے ہیں بلکہ اس کے نشان بھی باقی نہیں رہتے۔
٭ آدھا کھانے کا چمچ کلونجی کے تیل میں تین کھانے کے چمچ شہد اورآدھا چائے کا چمچ زیتون کا تیل مکس کر کے دن میں دو سے تین بار چہرے پر لگائیں، ایک ماہ کے اندر اندر چہرے کی تازگی بحال ہوجائے گی۔
٭ ایک کپ پائن ایپل جوس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کے دن میں دو بار لیں۔ اسے ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں چہرے پر پڑنے والے کھڈے بھر جائیں گے۔
کلونجی بالوں کے لیے مفید
٭ بالوں کو لمبا، گھنا اور چمک دار رکھنے کے لیے لیموں کے عرق کی سر میں مالش کریں، کچھ دیر کے بعد معیاری شیمپو سے بالوں کو صاف کرلیں، اس کے بعد سر پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں، بال آپ کی مرضی کےمطابق حسین ہوجائیں گے۔
بالو ں کا گرنا
لیموں کے عرق سے سر کی اچھی طرح مالش کریں۔ کچھ دیر کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو کراچھی طرح خشک کریں۔ پھر پورے سر پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں۔ ایک ہفتے تک روزانہ کے علاج سے بالوں کا گرنا بند ہوجاتا ہے۔
٭ کلونجی کے تیل میں زیتون کا تیل اور مہندی کا سفوف ملا کر اچھی طرح گرم کرلیں، ٹھنڈا ہونے پر اس تیل کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں، بال گرنے کا عمل رک جائے گا اور بالوں کی نشوونما شروع ہوجائے گی۔
قبل از وقت بالوں کا سفید ہونا
وقت سے پہلے بالوں کا سفید ہونا پریشانی کا سبب ہوتا ہے، اس کا بہترین علاج کلونجی کا تیل ہے، کلونجی کے تیل کو سر میں پابندی سے لگائیں اور اگر ممکن ہو تو ایک یا دو دن تک لگا رہنے دیں، پھر صاف پانی سے سر اچھی طرح دھو لیں، ایک سے ڈیڑھ ماہ تک یہ عمل کریں، وقت سے پہلے سفید ہونے والے بال سیاہ اور مضبوط ہوجائیں گے۔
حافظے کےلیے مفید
کلونجی حافظے کو حیرت انگیز طور پر تیز کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔
ایک گلاس پانی میں ایک سے دو چٹکی کلونجی اور چند پودینے کے پتے شامل کر کے ابال لیجیے اور اس کا استعمال روز کیجیے۔
کلونجی کو کوٹ کر شہد میں ملا لیجیے اور روز یہ ایک چمچہ کھانے سے بھی یاداشت بہتر ہوجاتی ہے۔
دل کی مضبوطی کے لیے
کلونجی دل کی صحت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ایک کپ بکری کے دودھ میں کلونجی ملا کر دن میں دو مرتبہ پینے سے دل کی صحت مضبوط ہوتی ہےاور گھبراہٹ بھی دور ہوجاتی ہے۔علاج کم سے کم دس دن تک کرنا شرط ہے۔
دانتوں کی چمک اور مضبوطی کے لیے
کلونجی دانتوں کی مضبوطی، چمک اور منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہایت مفید ہے۔ایسے افراد جن کے مسوڑھوں سے خون آتا ہویا سوجن ہو انھیں کلونجی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔
کلونجی کے تیل میں سرکہ شامل کر کے ایک ماؤتھ واش تیار کیجیے اور اسے روز استعمال کریں، نتائج آپ خود دیکھیں گے۔
کلونجی یرقان میں مفید
اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اسے چھان لیں اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کردیں۔ اس سلوشن کو دن میں ایک دفعل پینا یرقان سے صحت یابی کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
کلونجی شوگر کا علاج
ذیابیطس کو دور رکھیں
شوگر کے مریض کلونجی کے تیل کے ذریعے شوگر کو کنٹرول رکھ سکتے ہیں۔ایک چائے کا چمچ تیل ایک کپ سیاہ چائے میں ملا کر صبح پینے سے چند ہفتوں میں شوگر کنٹرول ہوجاتی ہے۔
سردرد کا علاج
سر کا درد مریض کو تڑپا کے رکھ دیتاہے، اس دوران آرام کے لیے کلونجی جادوئی اثر دکھاتی ہے۔شدید سردرد میں کلونجی کے تیل کو پیشانی پر رکھ کر کچھ دیر مالش کرنے سے درد ایسے غائب ہوتا ہے جیسے تھا ہی نہیں۔
موٹاپے سے بچائو کے لیے
موٹاپا بہت سی بیماریوں کو جنم دیتا ہے، خاص طور پر خواتین اس سے زیادہ پریشان ہوتی ہیں ، موٹاپے سے نجات کے لیے گرم پانی، شہد اور لیموں کے عرق کے امتزاج میں چٹکی بھر کلونجی کو شامل کرکے مکس کریں اور اسے کچھ عرصے تک روز پئیں یہ بہت جلد کئی کلو جسمانی وزن گھٹانے میں مددگار مشروب ثابت ہوگا۔
جوڑوں کے درد میں مفید
کچھ مقدار میں کلونجی لیں اور اسے مسٹرڈ آئل کے ساتھ گرم کریں، جب تیل سے دھواں اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اسے کچھ ٹھنڈا کرلیں، اس کے بعد انگلی کو تیل میں ڈبو کر متاثرہ حصوں پر مالش کریں۔جوڑوں کا درد چند ہفتوںمیں ہی غائب ہوجائے گا۔
بلڈ پریشر کا علاج
کلونجی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ایسے افرا د جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں وہ آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا پر پینا عادت بنالیں۔
فرخ اظہار