Dawaai Blog

ادرک کا پانی ،وزن گھٹائے اسمارٹ بنائے

ginger water

Medically reviewed by Dr. Riaz Ali Shah.


ویسے تو زمین سے پیدا ہونے والی ہر سبزی اور جڑی بوٹی اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو غذائیت سے بھرپور، سستی اور باآسانی دستیاب ہونے کی وجہ سے اپنے اندر ایسے کمالات رکھتی ہیں کہ سوچ بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتی۔

ایسی ہی چیزوں میں ادرک اپنی مثال آپ ہے۔ دیکھنے میں جڑ کی طرح اور استعمال میںطاقت کا خزانہ۔ادرک میں قدرت نے ایسے اجزا رکھے ہیں جو نہ صرف بیماریوں کا علاج ہیں بلکہ اچھی صحت کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔

ادرک زمانہ قدیم سے استعمال کی جا رہی ہے ، حکمیوں کے نزدیک ادرک بے شمار بیماریوں کا سستا اور آسان علاج ہے۔ادرک کا ذکر قرآن مجیدمیں اور اس کی اہمیت کے بارے میں حدیث شریف میں بھی ملتا ہے۔

ادرک نہ صرف کھانے کے ذائقے کو اچھا بناتی ہے بلکہ اس کا مختلف طریقوں سے استعمال مختلف دائمی بیماریوں کے خاتمے میں بھی اہم ثابت ہوتا ہے۔ادرک کو کھانے کے علاوہ پینے اور اس کے رس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے طبی ماہرین ادرک کی اہمیت اور خاصیت کے گن گاتےہیں۔ادرک میں پائی جانی والی غذائیت سے کسی کو کوئی انکار نہیں ہے، یہی وجہ ہے طبی سائنس اور ماہرین غذا میں ادرک کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

ادرک میں پائے جانے والے اجزا

 ادرک میں پوٹاشیم، مینگنیز، فاسفورس، کیلشیم، میگنشیم، وٹامن B3 اور فولیٹ کی مقدار باقی منزل اور وٹامن کی نسبت زیادہ ہے۔

ادرک کا پانی

یوں تو ادرک کے استعمال کے طریقے مختلف ہیں لیکن ادرک کے پانی کااستعمال بہت سی بیماریوں کو ختم کرتا ہے ، ادرک کے ٹکڑوں کو پانی میں ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں پھر اس کا پانی استعمال کریں تو حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔

ادرک کے پانی کا جسم پر اثر

ادرک کا پانی پینے جسم چست اور متوازن رہتا ہے۔

ادرک کا پانی وزن بڑھانے سے بچاتا ہے۔

ادرک کے پانی کا بار بار استعمال جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔

اس کے پانی کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

قے، متلی ، بدہضمی اور سر درد سے چھٹکارے کے لیے ادرک کا پانی مفید ہے۔

ادرک کے پانی کا استعمال نزلے سے بچاتا ہے۔

ادرک کاپانی آنتوں کی سوزش کو ختم کرتا ہے۔

جسم کے اندر سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔

ادرک کاپانی دوران حمل خواتین کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ادرک کا پانی مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔

ادرک کے دیگر فوائد

ادرک کھانسی، نزلہ اور زکام کی دشمن ہے۔

سردیوںمیں جسم کو گرم رکھتی ہے اور موسم کے اثرات سے بچاتی ہے۔

ادرک کا ٹکڑا چبا کرکھانے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور بدہضمی کی شکایت نہیں رہتی۔

ادرک کا استعمال دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے۔

ادرک دماغ کو تقویت دیتا ہے اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔

ادرک کھالی کھانسی اور تپ دق کا موثر علاج ہے۔

ادرک کے استعمال سے نظام تنفس یعنی سانس لینے کا عمل بہتر ہوتاہے۔

ادرک خواتین میں ایام کی بے قاعدگی کے نظام کو دور کرتی ہے۔

ادرک بے چینی، تھکان اور ذہنی دبائو سے نجات دلاتی ہے۔

ادرک سے خون پتلا ہوتا ہے اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔

ادرک کا تیل

جس طرح ادرک کو کچا اور پکا کر کھایا جاتا ہے، اس کے پانی کو استعمال کیا جاتاہے اسی طرح ادرک کا تیل بھی اپنے اندر الگ خاصیت رکھتا ہے اور بہت سے بیماریوں کو دور کرتا ہے۔

ادرک کا تیل گٹھیا کے مرض میں حیرت انگیز فائدہ پہنچاتا ہے۔

سردی سے سر یا جسم میں درد ہونے کی صورت میں ادرک کے تیل سے مالش جسم کو تقویت دیتی ہے۔

سرد موسم میں عموماً بچوںکی پسلیاں چلنے لگتی ہیں یا سینے میں درد ہونے سے سانس کا نظام متاثر ہوتا ہے ایسے میں ادرک کا تیل ہلکا سا گرم کر کے مالش کرنے سے بیماری دور ہوجاتی ہے۔

دانتوں کا درد فوری طور پر دور کرنے کے لیے ادرک کے تیل کو ہلکا سا لگا کر ملنے سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ادرک کا تیل گنج پن کا موثر علاج ہے۔ سر میں مالش کرنے سےبالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔

کمر اور مہروں کے درد میں ادرک کا تیل دوا سے بھی زیادہ اثر دکھاتاہے۔

ادرک پائوڈر

ادرک کو پائوڈر کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، ادرک کو پائوڈر بنانے کے لیے سب سے پہلے ادرک کو اچھی طرح دھو کر ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ کر رات بھر پانی میں ڈال کر رکھ دیں، پھر اس کو خشک کر کے دو سے تین دن تک سورج کی روشنی میں رکھیں ، یہ اپنا رنگ تبدیل کرلے گی اور سفید ہوجانے کی صورت میں جب خشک ہوجائے تو اس کو گرینڈ کرلیں باریک پسی ہوئی ادرک کا پائوڈر تیار ہوجائے گا ۔

ادرک کے پائوڈر کی تاثیر بھی بدل جاتی ہے ، کھانوں میں ذائقے کے علاوہ خوشبو کو بڑھاتی ہے۔ خاص طور پر مچھلی پکاتےہوئے اس کا استعمال مچھلی کی بوسے نجات دلاتا ہے۔ادرک کا پائوڈر بادی کو ختم کرتا ہے ۔

دانت میں کیڑا لگنے کی صورت میں چٹکی بھر ادرک کا پائوڈر رکھ لینے سے آرام محسوس ہوتا ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی