Dawaai Blog

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera.

اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی ہر کوشش کرتا ہے تب کہیں جا کر خدا اس کو اولاد کی نعمت عطا کرتا ہے۔بعض اوقات اس نعمت کے ملنے میں کچھ تاخیر ہوجاتی ہے ، یہ وقت کیسے گزرتا ہے یہ وہی جانتا ہے جو اس آزمائش سے دوچار ہوتا ہے۔

ہمارے معاشرے میں خود کو سمجھانا آسان اور دنیا کو سمجھانا ایک مشکل امر ہے۔یہی وجہ ہے کہ شادی کے کچھ ماہ تک اگر خوشی کی خبر نہ آئے تو گھر والوں، رشتے داروں اور دنیا والوں کے سوالات دلوں میں نشتر کی طرح اترتے ہیں ،جو دل تو دکھاتے ہی ہیں روح تک کو اندر سے زخمی کردیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نےاولاد کو دنیا میں بھیجنے کا ذریعہ میاں بیوی کو بنایا ہے، جو اخلاقی اور شرعی طریقہ اختیار کرتے ہوئے انھیں اولاد کی نعمت سے نوازتا ہے۔اس کے لیے لازم ہے کہ میاں اور بیوی دونوں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔

ہمارے معاشرے میں اولاد پیدا نہ کرنے کا ذمے دار عموماًخواتین کو ٹھہرا یا جاتاہے،جو کہ سراسر غلط ہے۔خواتین شادی کے کئی سالوں تک اپنا علاج کرواتی ہیں ، بانچھ پن صرف خواتین میں ہی نہیں مردوں میں بھی ہوتا ہے، لیکن مرد اپنی انا کو سامنے رکھتے ہوئے اس بات کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔

مردوں میں پایا جانے والا بانچھ پن لاعلاج نہیں ہوتا، بس اچھی طرز زندگی، معیاری خوراک، طاقتور غذائیں اور ادویات مل کر مردوں کو اس بیماری سے نجات عطا کرتے ہوئے ان کے آنگن میں پھول کھلانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ مردوں میں بانچھ پن کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں اور کس طرح اس کا علاج کیا جانا چاہیے۔وہ کیا عوامل ہیں جن کی وجہ سے مرد بانچھ پن کا شکار ہوجاتا ہے اور بعض اوقات ساری زندگی اپنی شریک حیات کو اولاد پیدا نہ کرنے کا قصور وار تصور کرتا ہے، جب مسئلہ خود اس کے اندر ہوتا ہے۔

مردوں کا بانچھ پن کیا ہے؟

مردوں کے سیمن میں اسپرم کی کمی یا ان کا کمزور ہونا مردوں میں بانچھ پن کہلاتا ہے۔

مردوں میں بانچھ پن کی وجوہات

مردوں میں بانچھ پن کی بہت سی وجوہات ہیں ان میں سے کچھ وجوہات ایسی ہیں اگر ان کا خیال رکھا جائے تو مردوں کو اس صورت حال کا سامناکرنے سے بچا جاسکتا ہے۔

نشہ آورادویات کا استعمال

دیکھا گیا ہے کہ عموماًمرد جب کسی ذہنی دبائو کا شکار ہوتے ہیں تو اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے یا تو نشہ آور ادویات یا پھر الکوحل کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں۔جن میں شراب نوشی یا پھر کوئی اور ایسا نشہ جو ذہن کو سکون پہنچاتا ہو۔نشہ آور شے یا ادویات ذہنی سکون تو پہنچا دیتی ہیں لیکن مردوں کے اسپرم پہ براہ راست اثرات مرتب کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

جنسی خواہش

بہت زیادہ جنسی خواہش، بار بار سیکس کرنا یا اپنے ساتھی کو ایک پل کے لیے بھی خود سے الگ نہ کرنا اور بہت زیادہ ڈسچارج ہونا اندر سے کمزوری کا سبب بنتا ہے ۔

معدے کی خرابی

معدہ اچھی طرح کام کرے تو صحت برقرار رہتی ہے اس میں رکاوٹ پیدا ہوجائے تو اس کے اثرات جسم کے بہت سے حصوں پر ہوتے ہیں۔معدے کی خرابی سے جریان اور احتلام جیسی بیماری کا مردوں کو سامنا رہتا ہے۔جو اسپرم کی کمزوری کا باعث ہیں۔

غیر فطری عمل

اللہ تعالیٰ نے مرد کی جنسی خواہش کے لیے بیوی کی صورت میں اسے بہترین تحفہ عطا کیا ہے۔اس کے باوجود بھی کچھ مرد خود لذتی کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنانقصان کر بیٹھتے ہیں اور اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوجاتے ہیں۔

فضائی آلودگی

گردو و غبار اور گاڑیوں کا دھواں جب پھیپھڑوں کے ذریعے اندر داخل ہوتا ہے تو مردوں کے اسپرم کو بھی متاثر کرتا ہے، جس سے اسپرم غیر متوازن ہوجاتےہیں۔

تابکار شعائیں

یہ وہ خطرناک شعائیں ہوتی ہیں جو دکھائی تو نہیں دیتیں لیکن مردوں کی اولاد پیدا کرنے والی صلاحیت کو ختم کر کے رکھ دیتی ہیں۔موبائل فون، لیپ ٹاپ اور موڈیم سے یہ شعائیں خارج ہوتی ہیں ۔

گلے کے غدود میں سوزش

گلے کے غدود میں سوزش کے باعث مردانہ جرثومے بننے میں رکاوٹ آتی ہے اور بعض حالات میں مرد مکمل بانجھ پن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔

ڈپریشن

ڈپریشن ویسے تو ہوتا ہی خطرناک ہے، لیکن انسانی صحت کی تباہی کا بھی ذمے دار ہوتا ہے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر ڈپریشن انسان کو اندر سے کھوکھلا کردیتا ہے۔جس کی وجہ سے مردوں کے اسپرم متاثر ہوتے ہیں اور مردانہ صلاحیت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

نیند کا نہ ہونا

نیند ایسی نعمت ہے جس کے بعد انسان خود کو تندرست اور توانا محسوس کرتا ہے۔اگر اس میں کمی واقع ہوجائے تو جسم کا سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے۔نیند کی کمی جہاں اور بیماریوں کو جنم دیتی ہے وہیں مردوں کی خاص طاقت یعنی اسپرم کی کمزوری کا بھی سبب بنتی ہے۔

آپریشن یا چوٹ

کھیل کے دوران کسی حادثے یا آپریشن کے باعث ٹیسٹیکلز کو خون پہنچانے والی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے تولیدی جرثوموں کی افزائش متاثر ہوجاتی ہے اور جنسی عمل فائدہ مند نہیں ہوتا۔

مردانہ بانچھ پن کا علاج

سرجری کے ذریعے سپرم لے جانے والی نالیوں کو کھولنا۔ اس کے لیے مختلف ادویات میں بعض اوقات عضو تناسل میں ہونے والی سوزش بھی آپ کی زرخیزی میں رکاوٹ بنتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز اینٹی بائیو ٹیکس کے ذریعے سوزش کا علاج کرتے ہیں۔

بانچھ پن میں مفید غذائیں

مرددں کےبانچھ پن کو دور کرنے کے لیے کچھ ایسی غذائیں ہیں جنھیں اگر روزمرہ استعمال میں رکھا جائے تو وہ ادویات سے بڑھ کر اثر دکھاتی ہیں اور اسپرم کو مضبوط بناتی ہیں اور اولاد جیسی نعمت عطا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ڈرائی فروٹ

ڈرائی فروٹ اپنے اندر بے پناہ طاقت اور مردوکے بانچھ پن کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خون بناتے ہیں اور مادہ منویہ کو گاڑھا کرتے ہیں، جس سے اسپرم مضبوط ہوتے ہیں۔

چقندر

چقندر میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو زیادہ عمر کے باعث لاحق ہونے والے بانجھ پن کو دور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں نائٹریٹ بھی پایا جاتا ہے جو نظام دوران خون کو بہتر بناتا ہے۔ مردانہ کمزوری کو دور کرنے کے لیے بھی چقندر کا جوس نہائت مفید ہے۔

انار

انار مردوں کو جلد بوڑھا ہونے سے بچاتاہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جو بانچھ پن کا شکار ہیں انار کا جوس ان کے لیے بہترین ہے۔انار میں وٹامن سی، وٹامن کے اور فولک ایسڈ سمیت کئی دیگر وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

لیس دار سبزیاں

ایسی سبزیاں جن میں لیس زیادہ پایا جاتاہے مردوں کے بانچھ پن کو دور کرتی ہیں جن میں بھنڈی اور اروی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

دودھ کا استعمال

جن مردوں کو دودھ پینے کی عادت ہوتی ہے ان میں مردانہ طاقت کی کمی کم ہی پائی جاتی ہے، دودھ قدرتی طور پر طاقت پہنچانے کا ذریعہ ہے لہذا دودھ کا استعمال جاری رکھیں دن میں دو مرتبہ دودھ پینے سے اسپرم مضبوط ہوتے ہیں اور اولاد کے پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

World Hepatitis Day

Let’s Eliminate Hepatitis

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. Let’s shine some light on Hepatitis which is not taken as seriously as it should be let’s discuss