Dawaai Blog

موسم سرما میں ناک کی خشکی کا علاج

dry nose

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera.

موسم سرما جہاں نزلہ ، کھانسی اور بخار کو ساتھ لے کر آتا ہے وہیں جلد کی خشکی کا سبب بھی بنتا ہے۔کچھ لوگ سردی کے موسم سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انھیں جلدکی خشکی کے مسائل کا سامنا بھی رہتا ہے جو اُن کے لیے صبر آزما لمحہ ہوتا ہے۔

انسانی جسم کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں موسم کے اثرات زیادہ مرتب ہوتے ہیں جس کے نیتجے میں یا تو وہاں خشکی بڑھ جاتی ہے، جلد سکڑ جاتی ہے اور پھر بار بار کھجانے سے سکون حاصل ہوتا ہے جو کبھی معیوب محسوس ہوتا ہے جن میںناک اور کان قابل ذکر ہیں۔

ناک جسم کا حساس حصہ ہے ،سانس لینے کا ذریعہ ہے اور سونگھنے کی صلاحیت سے معمور ہے۔سردیوں کی خشک ہوائیں جب ناک کے اندر داخل ہوتی ہیں تو جلد اور ناک کی ہڈی کو خشک اور کھردرا کردیتی ہیں۔ جس کے نیتجے میں خارش بڑھ جاتی ہے اور بعض اوقات ناک سے خون بھی آنا شروع ہوجاتا ہے۔

ناک کو ٹھنڈ سے بچانے اور خاص طور پر موسم سرما میں خشکی سے بچانے کے لیے علاج کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جاتی ہیں جن پر عمل کرنے سے ناک کے اندر کا گوشت اور ہڈی خشکی اور خارش سے محفوظ رہتی ہے اور طبیعت میں الجھائو بھی پیدا نہیں ہوتا۔

ناک کی خشکی سے نجات کے لیے

حساس جلد کے شکار افراد خاص طور پر خواتین کے لیے سردی کی یخ ہوائیں پریشان کن ہوتی ہیں، خواتین ہوں یا مرد ہر کوئی اس سے بچنا چاہتا ہے ۔ناک کی خشکی سے نجات کے لیے کچھ ایسے آسان طریقے موجود ہیں جن کو اپنایا جائے تو یہ مشکل جلد آسان ہوسکتی ہے۔

(کوکونٹ آئل ناریل کا تیل)

ناریل ایسا پھل ہے جو جلد کی حفاظت کے اعتبار سے اپنے اندر بے شمار خوبیاں رکھتا ہے۔ناریل کی چھال، گودا، پانی اور تیل سب جلد کے لیے مفید شمار کیے جاتے ہیں۔ ناک میں خشکی ہونے کی صورت میں اگر رات کو سونے سے پہلے چند قطرے کوکونٹ آئل کےڈال لیے جائیں تو جلد نرم اور خشکی ختم ہوجاتی ہے۔ 

(اولیو آئل زیتون کا تیل)

زیتون کا تیل جلد کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے، یہی وجہ ہے کہ جلد کی حفاظت کے حوالے سے دنیا بھر میں تیار کی جانے والی مصنوعات میں زیتون کے تیل کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہ جلد کو خشکی سے بچاتا ہے، اگر موسم سرما میں ناک کی خشکی زیادہ بڑھ جائے تو انگلی کی مدد سے ناک کے اندونی حصے میں زیتون کا تیل لگانے سے خشکی نمی میں بدل جاتی ہے۔

(روغن بادام کا تیل)

بادام جلد کی نمی کے لیے اپنی مثال آپ ہے۔ بادام کو اگر مستقل کھایا جائے تو جلد نرم، ملائم ، روشن اور چمک دار ہوجاتی ہے، خاص طور پر موسم سرما کی یہ اہم سوغات ہے ۔بادام کا تیل ناک میں لگانے سے خشکی دور بھاگ جاتی ہے اور ناک کی ہڈی پر خارش کا بھی احساس نہیں ہوتا۔

(اسٹیم بھاپ لینا)

ناک کی خشکی اور ناک کا جم جانا بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے، ایسے میں اگر ہلکی اسٹیم یعنی بھاپ لی جائے تو سانس لینے کا عمل آسان ہوجاتا ہے، ناک میں موجود جراثیم ختم ہوجاتے ہیں اور جلد خشکی سے نمی میں ڈھل جاتی ہے۔

احتیاطی تدابیر

٭   ناک خشک ہونے کی صورت میں اس میں کوئی چیز داخل کرنے اور خاص طور پر انگلی کا ناخن استعمال کرنے سے گریز کریں۔

٭   ناک میں سکون کی غرض سے کسی سخت چیزکو داخل نہ کریں۔

٭   اسٹیم یعنی بھاپ لینے کی صورت میں پانی کو ضرورت سے زیادہ گرم نہ کریں، کیوں کہ ناک کی جلد حساس ہوتی ہے اس میں موجود جھلی کو بھاپ کی تپش سے نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

٭   خشکی کی وجہ سے ناک میں بار بار کھجانے سے خون آجانے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

٭   کسی بھی غیر معیاری اور سستی کریم یا لوشن کو ناک میں لگانے سے گریز کریں۔

٭   نہانے کے دوران تیز گرم پانی ناک میں داخل کرنے سے اجتناب برتیں۔

٭   ناک کی خشکی سے بچنے کے لیے استعمال کیے جانے والے آئل کی معیاد ضرور دیکھ لیں۔

٭   موسم سرما میں ناک کی خشکی اور ناک بند ہوجانے کی صورت میں وِکس کا استعمال ضرورت سے زیادہ نہ کریں۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top