Dawaai Blog

پی۔ آر۔ پی – پلیٹ لیٹ رچ پلازما تھرا پی

Plasma therapy

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

بالوں کا گرنا ایک ایسی مشکل کیفیت ہے جو کہ کہ لاکھوں افراد کو کو درپیش ہے۔یہ ٹکڑوں کی شکل میں بال گرنے سے لے کر  مکمل گنجےپن تک ہو سکتی ہے۔یہ ایک پریشان کن کیفیت ہے۔جو کہ ایسے افراد میں میں خود اعتمادی کی کمی اور دیگر نفسیاتی مسائل پیدا کرتی ہے ۔ گزشتہ دہائی یا اس سے کچھ زیادہ عرصے میں ماہرین طب گنج پن کے مسئلے سے نمٹنے کے بارے میں ریسرچ کر رہے ہیں۔ جدید علاجوں میں سے ایک علاج پی آر پی یعنی پلیٹ لیٹ رچ پلازمہ تھراپی بھی ہے۔ 

درج  ذیل باتیں  آپ کو پی ار پی تھراپی کے بارے میں معلوم ہونی چاہئیں ۔

پی۔ آر۔ پی – پلیٹ لیٹ رچ پلازما تھرا پی کیا ہے؟ 

پی آر پی تھرا پی گنجے پن کا ایک مرحلہ وار علاج ہے جو کہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔ 
اس طریقہ علاج میں میں گنج پن کے شکار افراد کا خون  حاصل کیا جاتا ہے اور اس کو   ایک مرحلے سے گزارکر سر کی جلد میں انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے۔ 

شعبہ طب سے وابستہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ پی آر پی انجکشن بالوں کی جڑوں میں دوران خون میں اضافہ کر کے بالوں کی قدرتی نشوونما کو شروع کرنے اور اس کو جاری رکھنے کا موجب بنتا ہے۔ 
اس کے علاوہ یہ بالوں کی موٹائ اور ان کے حجم میں اضافے کا بھی سبب بنتا ہے
اس طریقہ علاج پر ریسرچ ابھی جاری ہے اور اس بات  کے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں کہ یہ طریقہ علاج واقعی کارگر ہے۔

طریقہ علاج 

یہ طریقہ علاج تین مراحل پر مشتمل ہے۔
زیادہ تر پی آر پی تھراپی پی  تین ٹریٹمنٹ پر مشتمل ہوتی ہے ہے جو کہ  ہر چار سے چھ ہفتے بعد دہرائ جاتی ہے۔
اس سلسلے میں ایک تربیت یافتہ ڈاکٹر ہی اس طریقہ علاج کو مؤثر طریقے سے سر انجام دے سکتا ہے۔

مینٹننس ٹریٹمنٹ ہر چار سے چھ ماہ کے بعد کروانی پڑتی ہے۔

:پہلا مرحلہ 

مریض کے بازو سے خون  نکالا جاتا ہے ہے جس کو ایک سینٹری فیوج میں ڈال کر گھمایاجاتا ہے ۔ سینٹری فیوج ایک ایسی مشین ہوتی ہے جس میں کسی بھی سیال مادے کو ڈال کر بہت  تیز رفتاری سے گھمایا جاتا ہے  جس کے بعد اس مادے کے مختلف اجزاء الگ ہو جاتے ہیں ۔

:دوسرا مرحلہ

سینٹری فیوج میں دس منٹ تک خون کو گھمانے پر وہ تین مختلف تہوں میں میں الگ ہو جاتا ہے۔جن میں پلیٹ لیٹس پور پلازما ، پلیٹلیٹس رچ  پلاز ما اور خون کے سرخ ذرات شامل ہیں۔

:تیسرا مرحلہ

پلیٹ لیٹ رچ پلازما کو ایک سرنج کے ذریعے سینٹری فیوج سے نکالا جاتا ہے  اور اسے سر کی جلد کے متاثرہ  حصوں میں انجیکشن کے زریعے داخل کر دیا جاتا ہے۔
پی آر پی ٹریٹمنٹ پر کتنا خرچ آتا ہے؟
پاکستان میں پی آر پی ٹریٹمنٹ کے ایک سیشن پر دس ہزار سے 30 ہزار تک لاگت آتی ہے۔ عموما یہ ٹریٹمنٹ چار سے چھ سیشنز پر مشتمل ہوتی ہے ۔ ہر سیشن ایک گھنٹہ طویل ہوتا ہے  جس میں مریض کو کم سے کم  تکلیف اور بے آرامی محسوس ہوتی ہے۔ مریضوں کے پاس یہ سہولت بھی میسر ہے کہ وہ جلد کو سن کرنے والے انجکشن لگوالے جس کی بدولت تکلیف کا بالکل احساس نہیں ہوتا۔
 پی آر پی ٹریٹمنٹ بمقابلہ دیگر طریقہ ہائے علاج
Minoxidil  

بمقابلہ پی آر پی

گنجے پن کے پی آر پی کے علاوہ چند ایک دیگر طریقہ علاج بھی موجود ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ مشہور طریقہ علاج ایک دوائی مناکسی ڈل ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کو بڑھاتی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پی آر پی مناکسی ڈل کے  ساتھ  بہت کارآمد طریقہ علاج ہے۔ پی آر پی   کے ضمنی اثرات بہت کم اور نتائج بہترین ہیں۔
یہ طریقہ علاج ان مریضوں پر آزمایا جاتا ہے جو غیر مطمئن ہوں یا مناکشی ڈل طریقہ علاج کے استعمال سے انہیں افاقہ نہ ہوتا ہو۔ لہذا بہترین نتائج کے حصول کے لیے دونوں طریقہ علاج کو اکٹھا کر کے علاج کیا جاتا ہے ۔ 

پی آر پی بمقابلہ ہیئر ٹرانسپلانٹ 

گنج پن سے نجات کے لئے ایک اور عام طور پر استعمال ہونے والا طریقہ کار ہیئر ٹرانسپلانٹ ہے۔ پی آر پی طریقہ علاج اور ہیئر ٹرانسپلانٹ میں قطعاً کوئی مماثلت نہیں پائی جاتی۔ 
مریض کے گنجے پن کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ آیا اسے ہیئر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے، پی آر پی تھرا پی کی یا دونوں کی۔
عام طور پر ہیئر پلانٹ ان مریضوں میں کیا جاتا ہے جو  جینیاتی گنجے پن کا شکار ہوتے ہیں۔ جہاں یہ تھراپی مردوں اور عورتوں میں گنجے پن کا علاج کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے وہاں دیگر وجوہات کی بنا پر ہونے والے گنجے پن کے علاج کے لیے بھی موثر ہے جیسا کہ بالچرجس میں بال ٹکڑوں کی صورت میں گر جاتے ہیں اسی طرح کی ایک اور قسم جو کہ بالوں کو کھینچ کر بناۓ جانے والے  ہیرسٹائل  کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے کے علاج کے لیے بھی موثر ہے۔اس طریقہ کار کو ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو سرجری کے مؤثر نتائج سامنے آتے ہیں ۔

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top