Dawaai Blog

منہ کی بدبو کو جادوئی طریقے سے ختم کیجیے

منہ کی بدبو کو ختم کرنے والے کھانے

Medically reviewed by Dr. Sumbul Wahab.

منہ کی بدبو کو ختم کرنے والے کھانے

جس طرح مسکراتے چہرے دل میں اتر جاتے ہیں اسی طرح مہکتی سانسیں ماحول کو معطر بناتی ہیں، بچپن ہو یا کالج کا زمانہ، لڑکپن ہو یا جوانی اگر منہ سے بدبو آئے تو کوئی کسی کو اپنے پاس بیٹھانا گوارہ نہیں کرتا۔منہ کی بدبو کے شکار لوگ احساس کمتری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شخصیت کتنی ہی خوبصورت اور لباس کتنا ہی حسین کیوں نہ ہو اگر منہ کھولنے پر بدبو آئے تو ساری شخصیت کا تاثر ختم ہوجاتا ہے۔ وہ شخص نہ صرف لوگوں میں نفرت کا سبب بنتا ہے بلکہ لوگ اس سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے اور اگر مجبوری کی حالت میں ایسا کرنا بھی پڑ جائے تو دل پر پتھر رکھ لیتے ہیں۔

اکثر لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ وہ روزانہ پابندی سے برش کرتے ہیں ،صبح کے علاوہ رات کو کھانا کھانے کے بعد سونے سے پہلے برش کرنا ان کی عادت میں شامل ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کے منہ سے بدبو نہیں جاتی، اس بارے میں غور کرنے اور اس کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے۔

منہ میں بدبو کی وجوہات

منہ میں بدبو کی سب سے بڑی وجہ معدے کی خرابی ہے۔

 تیزابیت، بیکٹیریا کی افزائش اور معدے کے دوسرے مسائل منہ میں بدبو کا سبب بنتے ہیں۔

کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو دانتوں میں پھنس جاتی ہیں جن میں لہسن، ادرک اور پیاز،جب چبانے کا عمل مکمل ہوجاتا ہے تو اس کے کچھ ذرات دانتوں میں رہ جاتے ہیں جس سے منہ میں بدبو پیدا ہونے لگتی ہے۔

نشہ آور ادویات اور نشہ آور اشیا منہ میں بدبوپیدا کرتی ہیں جن میں سگریٹ اور تمباکو خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

اکثر لوگوں کو ٹانسلز کی شکایت ہوتی ہے، یہ بھی منہ کی بدبو کو جنم دیتے ہیں،ٹانسلز، بیکٹیریا ، مردہ خلیات اور مواد سے بھرے ہوتے ہیں جو سانسوں کی خوشبو کو متاثر کرتے ہیں۔

ایسے افراد جو دائمی نزلے کا شکار ہوں، یا زکام کے مسائل سے دوچار ہوں ان کے منہ سے بھی بدبو عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی جسم میں ایسے مواد کو ختم کرتا ہے جو منہ کی بدبو کا سبب بنتے ہیں، وٹامن سی کے استعمال سے منہ کی بدبو کو بچایا جاسکتا ہے۔

منہ کی بدبو سے نجات کے لیے اہم غذائیں

ایسی غذائیں جن میں پروٹین زیادہ نہ ہو انھیں خوراک کا حصہ بنائیں، کیوں کہ منہ میں موجود بیکٹیریا پروٹینز کو تحلیل کرتا ہے، جس سے ناخوشگوار بدبو خارج ہوتی ہے۔

روزمرہ کے کھانوں میں تیز مرچ مسالوں، تلی ہوئی اشیا اور مرغن غذاﺅں سے پرہیز کریں۔

سونف اور پودینے کا پانی پینے سے معدے کی تیزابیت ختم ہوتی ہے اور منہ سے خوشبو آتی ہے۔

کھانوںمیں الائچی کا استعمال کریں، اس کے علاوہ الائچی کو منہ میں رکھ کر چبانے سے سانسیں مہک اٹھتی ہیں۔

منہ کی بدبو سے فوری نجات کے لیے

سب لوگ ٹوتھ برش کرتے ہیں اور دانتوں کی صفائی ہوجاتی ہے، لیکن زبان پر لگے بیکٹیریا کو صاف کرنا بھی ضروری ہوتا ہے اگر منہ سے بدبو آرہی ہو تو لازم ہے کہ ٹوتھ برش کی مدد سے زبان کو صاف کیا جائے تاکہ بدبو سے بچا جا سکے۔

پودینہ اور دھنیا منہ کی بدبو کا علاج

اگر آپ کسی محفل میں مہمان ہیں اور آپ کو یا دوسروں کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے تو وقت ضائع کیے بغیر پودینے یا دھنیے کے کچھ پتے چبانا شروع کردیں پھر دیکھیں سانسیں کیسے صندل کی طرح مہکتی ہیں۔

لیموں منہ کی بدبوں کا بہترین حل

لیموں ہزاروں مسائل کا حل ہے، جس میں ایک مسئلہ منہ کی بدبو بھی ہے۔ لیموں کا رس ان بیکٹیریا کو ہلاک کرنے کی طاقت رکھتا ہے جو سانسوں میں گھل کر منہ کی بدبو کی وجہ بنتے ہیں۔ اگر لیموںکے چند قطرے زبان پر ٹپکا لیے جائیں یا ایک گلاس پانی میں لیموں کا رس ملا کر پیا جائے تو منہ کی بدبو کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

پانی کی زیادہ مقدار

ڈی ہائیڈریشن جہاں اور بیماریوں کا سبب ہے وہیں سانسوں کی بو بھی اس میں شامل ہے۔دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینے کی عادت منہ کی بدبوسے نجات دلاتی ہے اور سانسوں کو مہکاتی ہے۔

سیب حیرت انگیز علاج

سیب حیرت انگیز طور پر منہ کی بدبو کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں پائے جانے والے اجزا منہ کے ان بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں جو منہ میں بدبو پیدا کرتے ہیں، اور قریبی دوستوں کو بھی آپ سے دور کردیتے ہیں۔

چائے، منہ کی بدبو کو بھگائے 

چائے تو تقریباً سب ہی شوق سے پیتے ہیں، خاص طور پر صبح کے وقت، اس کا ایک فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ جسم کی سستی ختم ہوجاتی ہے اور دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے یہ رات بھر خالی رہنے والے معدے سے اٹھنے والی بدبو کو ختم کرتی ہے۔قہوہ یا سبز چائے پی جائے تو منہ کی بدبو زیادہ جلدی دور ہوتی ہے۔

چیونگم سے سانسوں کو مہکائیں

اگر بہت ہی جلدی سانسوں کو خوشبودار بنانا ہو تو اس کے لیے جیب میں چیونگم ضرور رکھیں اور وقت پڑنے پر اسے جیب سے نکال کر منہ میں رکھ لیں، پھر دیکھیں سانسوں کی خوشبو کہاں کہاں جاتی ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top